?️
سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے۔
طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان محمد نعیم نے اتوار کی شام الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہم تمام افغان شخصیات سے بات کرنے اور انہیں ضروری تحفظ دینے کے لیے تیار ہیں نیز ہم ان کی حفاطت کی ضمانت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع نہیں کرتے کہ غیر ملکی افواج افغانستان میں اپنے ناکام تجربے کو دہرائیں گی۔
طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ گروپ افغان سرزمین کو "کسی کو بھی دوسرے ممالک کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا،انھوں نے مزیدکہا کہ یہ گروپ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔
محمد نعیم نے مزید کہاکہ ہم نے وہ حاصل کر لیا جو ہم چاہتے تھے ،ہم اپنے ملک اپنی قوم کی آزادی کے خواہاں تھے، قابل ذکر ہے کہ طالبان نے جیسے ہی افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالا ، متعدد بیرونی ممالک نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو افغانستان سے واپس بلا لیا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کے حوالے سے نعیم نے کہا کہ کابل میں یہ تمام ادارے اور افراد محفوظ ہیں اورہم نے کابل کے تمام لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے،یادرہے کہ امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا نے اس ملک کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ آج طالبان نے پورے ملک پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ بیس سال قبل امریکہ انھیں طالبان کو ختم کرنے کے لیے اس ملک میں داخل ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیٹو کی براہ راست مداخلت یوکرین کی حکومت کو بچانے میں ناکام
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:مریکی خارجہ پالیسی کے سابق مشیر جم جاٹراس کا خیال ہے
جون
بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ سمجھتی ہیں، اللہ کا شکر ہے بیٹی ملی، اسما عباس
?️ 14 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ بیٹیاں
ستمبر
غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں
مئی
حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان
جولائی
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی
اپریل
عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
فروری