?️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے میں بہت سارے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں انسانی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر گریگوری لوکیانتسیف نے آر آئی اے نووستی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال بدستور سنگین ہے، مالی امداد فراہم کرنے میں مسائل ہیں،تاہم امیگریشن کی متوقع لہر نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ افغانستان کے حالات کس طرف جائیں گے، تاہم نئے افغان حکام کے اقدامات پر سب کی نظر ہےجبکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر باضابطہ طور پر اپنی شناخت کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے اور مسائل برقرار ہیں۔
یادرہے کہ کابل میں روس کے سفیر دمتری زیرینوف نے پہلےبھی کہا تھا کہ روس نے 100 ٹن سے زیادہ انسانی امداد بشمول ادویات افغانستان پہنچائی ہیں، افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا تھا کہ اگر بڑے پیمانے پر معاشی اور انسانی بحران کو ٹالا نہ گیا تو لاکھوں افغان شہری اس موسم سرما میں یورپ جانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر افغانستان کے بینکوں کی مدد کے لیے کوئی کارروائی نہ کی گئی تواس ملک کے مالیاتی نظام کو مکمل ہونے میں چند ماہ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا جبکہ لوگوں کے قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی، ذخائر میں کمی اور لیکویڈیٹی کی سست رفتاری کی وجہ سے تباہی بہت دور نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو
مئی
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عقیل ملک
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک
جولائی
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہوچکے۔ اے پی سی پر عطا تارڑ کا ردعمل
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
اگست
طوفان الاقصی آپریشن کیوں شروع ہوا؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے سادے کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کی ہلاکتوں،
اکتوبر
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر