اسلامی اتحاد کا مطلب ہے امت مسلمہ کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کرنا : شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم

?️

سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مطلوبہ اسلامی اتحاد وہ ہے جو مسلمانوں کی طاقت کا باعث بنے اور ان کے درمیان، خاص طور پر حکومتوں اور عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو عملی شکل دے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اتحاد کا مقصد امت مسلمہ کو غلامی اور بیگانگی سے نجات دلانا اور فرقہ وارانہ، مذہبی اور سیاسی اختلافات اور رکاوٹوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ مطلوبہ اسلامی اتحاد امریکہ اور اسرائیل کے تقسیم اور تفرقہ انگیز منصوبوں کا سامنا کرنا ہے، جو ہمارے خطے کو تقسیم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اتحاد کا مطلب امت مسلمہ کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کرنا اور اندرونی اختلافات سے بالاتر ہونا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے وضاحت کی کہ اسلامی اتحاد کے دو نتائج ہیں کہ اول، اختلاف سے بچنا اور متحد ہونا، اور دوم، اس اتحاد کو قومی اور انسانی اتحاد تک وسیع کرنا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ ہم فلسطین کے مرکزی مسئلے پر متحد ہوں گے، جو پورے خطے کے مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ فلسطین کا مسئلہ کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں، بلکہ ایک اسلامی، قومی، عربی اور انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک اور ان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوں اور جب دشمن ان کے خطے میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کے بھائی مصائب کا شکار ہیں، تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہ بیٹھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارا خطہ اپنے ممالک کے درمیان مفاہمت کے ذریعے محفوظ ہو اور استکبار کا خاتمہ کیا جائے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ اس خطے پر تسلط اور عظیم اسرائیل کی تشکیل کے لیے زمینہ سازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں نے جارحیت کے لیے کوئی موقع ضائع نہیں کیا، لیکن وہ اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوئے اور کبھی نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان، ایران، یمن اور عراق میں کی گئی عظیم قربانیوں نے صیہونی-امریکی منصوبے کو روک دیا ہے، جو پورے خطے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم شکست نہیں کھائیں گے؛ حقیقی شکست اس وقت آتی ہے جب ہم ہتھیار ڈال دیں اور اپنے ہاتھوں سے سب کچھ دشمنوں کے حوالے کر دیں، تاکہ وہ ہم سے سب کچھ چھین لیں۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت نے 27 اکتوبر کے معاہدے کو ترک کر کے اور دشمن (صیہونی حکومت) کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں داخل ہو کر ایک ایسا راستہ اختیار کیا ہے جو لبنان کے لیے باعث فخر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کے مذاکرات نے جنگ کو نہیں روکا، بلکہ اسے قانونی جواز فراہم کیا؛ یہ مذاکرات بغیر کسی امتیاز کے دشمن کے سامنے ذلت آمیز ہتھیار ڈالنا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کس نے اجازت دی کہ تم ملکی خودمختاری کو نظرانداز کرو؟ تم اپنی کرسیوں پر برقرار رہنے اور امریکہ (جو صیہونی حکومت کا شریک جرم ہے) کو خوش کرنے کے لیے ان مذاکرات (صیہونیوں کے ساتھ مفاہمت) کی قیمت ملکی جیب سے ادا کر رہے ہو۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج دشمن (صیہونی حکومت) جنوبی لبنان میں یہودی آبادیوں کی تعمیر کی جرأت نہیں رکھتا، کیونکہ مزاحمت کی موجودگی کی وجہ سے وہاں کے حالات اس کے لیے غیر مستحکم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اپنے مقبوضہ علاقوں سے باہر سرحدیں متعین کرنے کی جرأت نہیں رکھتی، کیونکہ وہ مزاحمت، اس کے عوام اور آزاد افراد سے خوفزدہ ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم تصادم کی حالت میں ہیں اور قائم رہیں گے؛ ہم 27 اکتوبر 2024 کے معاہدے کو صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے دائرے میں قبول کرتے ہیں، کسی اور صورت میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فریم ورک معاہدے (لبنان کی مغرب نواز اور کرائے کی حکومت کے صیہونی حکومت کے ساتھ شرمناک معاہدے کا عنوان) کے مخالف ہیں اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں؛ کیونکہ یہ غیر شرعی، غیر قانونی اور ذلت آمیز ہے، لبنان کی خودمختاری کو تباہ کرتا ہے اور حقوق واپس نہیں دلاتا۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص اس مزاحمت، ایسے فداکار نوجوانوں اور ایسی قوم کا حامل ہے جو اپنے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے، وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مزاحمت، اس کے عوام، معززین، شہداء اور قربانیوں کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی؛ ہم اپنے اہداف کے حصول کے لیے کربلائی ہیں۔ ہمارے عوام کی قربانیاں عظیم ہیں اور ہم ان کے وقار کے تحفظ، راستے کو جاری رکھنے، سماجی امداد اور تعمیر نو کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سربلند رہیں گے اور کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے؛ انہیں (دشمنوں کو) جو چاہیں اور جو کرنا چاہیں، کرنے دیں۔

مشہور خبریں۔

لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات

کس ملک کے وزیر دفاع کو نسل کشی کے وزیر کا لقب ملا ہے؟

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کا ایک گروپ امریکی وزیر دفاع

ایران کے خلاف جنگ پر میڈیا کے تاثرات

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی جارحیت کے آغاز

نیتن یاہو کی کابینہ کا ہونا چاہیے:سابق صیہونی وزیراعظم 

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے کابینۂ نیتن یاہو کو

اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگانے کی مذمت

?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:حماس نے صہیونی آبادکاروں کی طرف سے مغربی کنارے کے

کیا امریکہ خلائی جنگ کے لیے تیار ہے؟: واشنگٹن ٹائمز

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سائنس فکشن کی کہانیاں اب عسکری

فلسطینی استقامت صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کو ممکنہ حد تک پہنچائے گی: انصاراللہ

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے آج منگل کی صبح غزہ کی

ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے