اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی اور نصرالدین عامر نے اسرائیل کو یمن میں شکست کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ یمن میں کامیاب نہیں ہو سکتے، اور اگر غزہ پر حملے جاری رہے تو یمن کی مزاحمت مزید مضبوط ہوگی۔

یمنی نشریاتی ادارے المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر صہیونی حملے کے بعد انصار اللہ کے سینئر رہنماؤں نے اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یمن میں یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق، محمد علی الحوثی، جو یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن ہیں، نے صیہونی وزیر اعظم کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ اسرائیل اپنے دہشتگردانہ اور ناکام حملوں سے یمن میں افکارِ عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کی حکومت شکست پر شکست کھا رہے ہیں اور وہ نئی جنگی حکمت عملی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ کی دھمکیاں محض خیالی باتیں اور وقت خریدنے کی کوشش ہیں، جبکہ حقیقت میں ان کا کوئی مقصد پورا نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا، جو شخص غزہ میں شکست کھا چکا ہے، وہ یقیناً یمن میں بھی ناکام رہے گا۔
دوسری طرف، انصار اللہ کے میڈیا آرگنائزیشن کے ڈپٹی نصرالدین عامر نے الجزیرہ سے بات چیت میں کہا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرومن یمن کی مزاحمت کو روکنے میں ناکام رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اس کی واپسی کو ملتوی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت اپنی سب سے زیادہ کمزوری ظاہر کر رہا ہے اور امریکہ نے بھی اس کی حمایت کم کر دی ہے۔
انہوں نے امریکی فوجی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے بحیرہ احمر ایک مکمل جنگی میدان بن چکا ہے، اور یمن کسی بھی ایسے حملے کا بھرپور جواب دے گا جو مظلوم غزہ کے عوام کی حمایت روکنے کے لیے کیا جائے،نصرالدین عامر نے واضح کیا کہ جب تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے، ہم بھی اپنی کارروائیاں اور ردعمل بڑھاتے رہیں گے۔
اس سے قبل، انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد البخیتی نے بھی کہا تھا کہ ہم صیہونی یا امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور اپنے قائدین، خصوصاً سید عبدالملک الحوثی، کے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم اپنی فتح پر یقین رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کولمبیا یونیورسٹی مظاہرین طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟!

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے

میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان

علاقائی ممالک ایران کو زخمی شیر سمجھتے ہیں : ٹرمپ ایلچی

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر اور ٹرمپ کے عراق و شام

افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت قرار

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف زہریلا

شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف

امریکی قیادت میں ایران پر حالیہ حملے پر اختلافات

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر ٹم کین نے اعتراف کیا کہ ایران پر

 دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ کا مطالبہ

?️ 22 اکتوبر 2025 دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ

ٹرمپ کی لا پروائی؛ ریپبلکنز کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خدشہ

?️ 8 اگست 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ کی دہشت گرد ریاست کے سربراہ، نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے