?️
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی قیادت پر شدید تنقید
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم نے نیتن یاہو حکومت اور فوجی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کارروائی جو دوحہ میں حماس کے اراکین کے خلاف کی گئی، نہ صرف ناکام رہی بلکہ اس کا وقت بھی بالکل نامناسب تھا۔
رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے الجزیرہ مباشر سے گفتگو میں کہا کہ حماس کے خلاف کارروائی ضروری ہے، تاہم حملہ گزشتہ ہفتے قطر میں غلط جگہ اور نادرست وقت پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی وفود کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب فریق مقابل قیدیوں کی رہائی اور مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
اولمرت نے خلیل الحیه کے بیٹے کی شہادت اور ان کی اہلیہ کے زخمی ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حماس کو سزا ملنی چاہیے، لیکن بڑی تعداد میں ان بے گناہ شہریوں کو مارنا جن کا ۷ اکتوبر کے حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا، کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نتانیاہو کی برطرفی کے لیے دیگر مخالفین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں کیونکہ نیتن یاہو ہماری نمائندگی نہیں کرتا۔
اسی دوران، ایک اور سابق وزیراعظم ایہود باراک نے بھی کارروائی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ مذاکرات کے عروج پر کیا گیا جو مایوس کن ہے۔ ان کے بقول نیتن یاہو کا مقصد کسی بھی ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنا ہے، اور یہی پالیسی اسرائیل کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
باراک نے مزید کہا کہ افراطی گروہوں کے دباؤ پر فیصلے کرنا خطرناک نتائج لائے گا۔ انہوں نے قطر میں مذاکراتی ٹیم پر حملے کو پاگل پن اور جاری جنگ کو بے مقصد قرار دیا، جس کا اصل فائدہ حماس کو ہی پہنچ رہا ہے جبکہ نتانیاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کابینہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور مسئلے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق، ان بیانات سے اسرائیل کے اندرونی حالات میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مخالفت مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 7 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کو لے کر
اپریل
موجودہ جنگ خطے کے ساتھ کیا کرے گی؟ جہاد اسلامی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی
اکتوبر
وینزویلا، امریکی مداخلتوں کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہوگا:امریکی صحافی
?️ 17 نومبر 2025 وینزویلا، امریکی مداخلتوں کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہوگا:امریکی
نومبر
یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی
اگست
صہیونی ویب سائٹ کا حزب اللہ کی صلاحیتیوں کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اس وقت جبکہ تل ابیب نے حزب اللہ کے خلاف پروپگنڈے
جولائی
حماس کے کمانڈر کا قتل؛امریکی صیہونی سازش
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت نے حماس کے
دسمبر
ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر
اگست
وزیراعلی مریم نواز کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے
مئی