اسرائیل کی مذمت میں 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

اسلامی ممالک

?️

اسرائیل کی مذمت میں 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
 آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیے میں صہیونی رژیم کے غیرقانونی اور نامشروع اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر کسی قسم کی حاکمیت حاصل نہیں ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی حاکمیت مسلط کرنے، یہودی بستیوں کو مستحکم کرنے، مغربی کنارے میں نئے انتظامی و قانونی حقائق قائم کرنے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوششوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کیا ہے۔
اعلامیے میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا گیا کہ صہیونی رژیم کو مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر کوئی قانونی یا اخلاقی اختیار حاصل نہیں اور اس کے تمام یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں اور مغربی کنارے میں جاری غیرقانونی سرگرمیاں نہ صرف تشدد اور کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔
بیان میں ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ پالیسیاں دو ریاستی حل کو کمزور کرتی ہیں اور فلسطینی عوام کے اس مسلمہ حق پر حملہ ہیں، جس کے تحت وہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کرنے کے حقدار ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں جاری امن کوششیں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تمام غیرقانونی اقدامات باطل اور ناقابلِ قبول ہیں اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اس قرارداد کے تحت 1967 کے بعد فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی القدس، کی آبادیاتی ساخت اور حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی 2024 کی مشاورتی رائے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں اور مسلسل موجودگی کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اسرائیل کو مغربی کنارے میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اشتعال انگیز بیانات سے باز رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
اعلامیے کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام کی مکمل بحالی، دو ریاستی حل، بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر ہی ممکن ہے، اور یہی واحد راستہ ہے جو خطے میں منصفانہ، جامع امن کے ساتھ پائیدار سلامتی اور استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے 24 سابق ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری چیلنج کردی

?️ 25 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں)خیبرپختونخوا جانب سے ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے

کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں

ٹک ٹاک میں تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں

امریکہ کو OPEC+ کے متبادل ذرائع کی تلاش

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک

لبنانی صدر کا الجولانی فورسز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے ملک کی مشرقی اور

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ

پاکستانی اور سعودی وزراے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ 

?️ 27 فروری 2026پاکستانی اور سعودی وزراے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ

صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی قیدی، جو امریکی شہریت بھی رکھتا ہے، نے ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے