سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس حکومت کو ایک گہرے اور خطرناک اندرونی بحران کا سامنا ہے جس سے ہر ایک کو خطرہ ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ اسرائیل کو ایک مشکل مرحلے اور ایک گہرے اور خطرناک اندرونی بحران کا سامنا ہے جس سے ہم سب کو خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہرزوگ نے بدھ کی شام کو ایک تقریر میں مزید کہا کہ ان پیچیدہ اوقات میں، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ متعدد تقسیموں کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ گہرا اور خطرناک اندرونی بحران ہر ایک کو خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران اسرائیل کی اندرونی طاقت اور یکجہتی کے لیے خطرہ ہے جو بہت خطرناک ہے۔
ہرزوگ نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالتی اصلاحات کے بارے میں احتجاج، تشویش اور خوف دیکھ رہا ہوں،یہ ہمیں مشکل ڈال سکتا ہے یا ہم کسی معاہدے کے ذریعے حل تک پہنچ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ صیہونی ریاست کے حالات اس وقت ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ خود انہیں بھی اپنی تباہی کا یقین ہو چکا ہے جس کی مثال روزانہ کی بنیاد پر منظر عام پر آنے والے متعدد صیہونی حکام کے بیانات میں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں ہو کہتے ہیں کہ نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔