?️
اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج کی مرحلہ وار واپسی کا ایک منصوبہ امریکی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ ان مذاکرات کا حصہ ہے جو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے جاری ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اندرونی علاقوں سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹے گی، لیکن تین اہم مقامات پر اگلے کئی سال تک موجود رہے گی۔ ان میں غزہ کے ارد گرد حفاظتی علاقہ (بفر زون)،فیلادلفیا روڈ جو مصر کی سرحد کے قریب ہے،تِل المنطار (ہِل 70) جو غزہ شہر کے مشرق میں واقع ایک بلند پہاڑی علاقہ ہے۔
منصوبے کے مطابق،پہلے مرحلے میں اسرائیل قیدیوں کی رہائی کے بعد کچھ علاقوں سے فوج نکالے گا۔دوسرے مرحلے میں، جب غیر ملکی فورسز غزہ میں داخل ہوں گی، کنٹرول بتدریج ایک عربی-بین الاقوامی انتظامیہ کو دیا جائے گا۔آخر میں، اسرائیلی فوج مکمل طور پر غزہ سے نکل جائے گی، مگر سرحد کے گرد حفاظتی باڑ کو مضبوط کیا جائے گا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ یہ طے کرے گا کہ آیا اسرائیل کو ان علاقوں میں موجود رہنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین اور روس کے تعلقات، لا محدود شراکت یا مشرقی رقابت؟
?️ 31 اکتوبر 2025چین اور روس کے تعلقات، لا محدود شراکت یا مشرقی رقابت؟ عالمی
اکتوبر
اقوام متحدہ: غزہ کٹے ہوئے بچوں کا سب سے بڑا گروپ ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر
دسمبر
آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی
اکتوبر
شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
مغربی ممالک میں بڑھتا اسلامو فوبیا
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دہائی دینے والے اور اپنے آپ کو پرامن
جون
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
مصر کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کی کوشش:صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 4 دسمبر 2025 مصر کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کی کوشش:صہیونی
دسمبر
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی