?️
اسرائیل اور شام کی عبوری حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ آخری مرحلے میں کیوں ناکام ہوا؟
العربیہ ٹی وی کے مطابق دونوں فریقین ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے جنوبی صوبہ السویدا تک ایک راہداری کھولنے کا مطالبہ، مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ بنا۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ کی ثالثی میں باکو، پیرس اور لندن میں ہونے والے مذاکرات تیزی سے آگے بڑھے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے فریقین معاہدے کے عمومی نکات پر متفق ہو چکے تھے۔
اس معاہدے کا مقصد السویدا صوبے کو غیر فوجی علاقہ قرار دینا تھا۔ یاد رہے کہ جولائی میں یہاں عرب بدوی مسلح گروپوں اور شامی سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جبکہ دوسری جانب دروزی فرقے کے جنگجو اسرائیل کی حمایت میں متحرک تھے۔
شامی عبوری حکومت کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے حالیہ دنوں میں مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا، جبکہ شام کے اقوام متحدہ میں نمائندے ابراہیم علی نے بھی العربیہ کو بتایا تھا کہ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔
امریکی ایلچی ٹام باراک نے وضاحت کی تھی کہ یہ ایک "کمیِ تناؤ” کا معاہدہ ہوگا، جس کے تحت اسرائیل شامی اہداف پر حملے بند کرے گا، اور اس کے بدلے شام اس بات کی ضمانت دے گا کہ وہ اپنی سرحدوں کے قریب بھاری فوجی سازوسامان تعینات نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شامی فوجی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے اور حالیہ مہینوں میں متعدد بار شامی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج، جولان کے قریبی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے درعا اور قنیطرہ تک پہنچ چکی ہے اور اب اس کے دستے دمشق سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج؛ اٹلانٹک کے دونوں کناروں پر مظاہرین کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے
اپریل
قطر نے امریکی اڈے پر ایرانی حملوں کا ہرجانہ ادا کیا
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قطر کی سرکاری خبر ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر
جولائی
فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے
مئی
امریکہ کو نیتن یاہو حکومت کی حمایت بند کرنا چاہیے:امریکی سینیٹر
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیلی
جون
ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جنوری
عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان
اکتوبر
"سوڈان میں جنگ کا خاتمہ” خرطوم اور واشنگٹن حکام کے درمیان مذاکرات کا مرکز
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوڈانی وفد نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی حکام
اکتوبر
صیہونی ریاست میں سیاسی تعطل جاری
?️ 29 مارچ 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخلاف مقدمات کی سماعت اس دن ہوگی جس
مارچ