?️
اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے
اسرائیلی وزیرِ مواصلات میری ریگیو نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ’’فلسطینی اسطورتوں‘ کو واپس نہیں لایا جانا چاہیے، اور تجویز پیش کی کہ یحیی السنوار کی لاش کو غزہ واپس کرنے کے بجائے جلایا جائے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، ریگیو نے کابینہِ سلامتی کو مشورہ دیا کہ السنوار کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو ’’امریکیوں نے اسامہ بن لادن کے ساتھ کیا تھا۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق، بن لادن کی لاش جلائی نہیں بلکہ سمندر میں پھینکی گئی تھی۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اُن کے اس مشورے پر حکومت نے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، مگر اُن کا مؤقف ہے کہ ’’کچھ شخصیات ایسی ہیں جنہیں اسطورهسازی کے لیے دوبارہ زندہ نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘
ریگیو نے مزید کہا ہم مشرقِ وسطیٰ کو اچھی طرح جانتے ہیں، اور یہاں کے حالات سے واقف ہیں، اس لیے میں کہتی ہوں کہ السنوار کی واپسی یا تدفین نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اگر اسرائیلی اسیران کی آخری لاش واپس نہیں کی گئی تو دوسرا مرحلہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔
ریگیو نے مزید کہا کہ’اسرائیل کے پاس ان تمام مقامات کی تفصیلی معلومات موجود ہیں جہاں لاشیں رکھی گئی ہیں، اور ممکن ہے کہ ہمارے پاس حماس سے بھی زیادہ معلومات ہوں، جو اکثر معاہدوں پر عمل نہیں کرتی۔
یحیی السنوار، جو حماس کے سابق سیاسی و عسکری رہنما تھے، 16 اکتوبر 2024 کو رفح کے تل السلطان علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ اپنے محافظ محمود حمدان کے ساتھ زخمی حالت میں ایک عمارت میں پناہ گزین تھے اور آخری لمحوں تک لڑتے رہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بعد ازاں ان کی شناخت DNA اور دندانشناسی ریکارڈ کے ذریعے تصدیق کی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر بھرپور حملہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور اسرائیلی اسیران کو واپس لانا تھا۔ تاہم، ایک سال طویل جنگ کے بعد تل ابیب اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا اور بالآخر حماس کے ساتھ جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے پر مجبور ہو گیا۔
یہ معاہدہ 17 اکتوبر 2024 کو باضابطہ طور پر حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا، اور 18 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے بھی جنگ بندی کے آغاز کی تصدیق کی۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کچھ مخصوص علاقوں میں موجود رہیں گی، جبکہ جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان آمدورفت محدود راستوں کے ذریعے ممکن ہوگی۔
تاہم، رپورٹس کے مطابق، اسرائیل اب بھی جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی اور پہلے مرحلے کے معاہدے میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں مصروف ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب ڈالر کی کمی
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب
فروری
مغرب شام کی انسانی ضروریات کو کیوں نظر انداز کرتا ہے ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:باقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے جمعرات
ستمبر
امریکہ نے شہریوں کو خبردار کیا: متحدہ عرب امارات میں اسرائیل سے متعلق جگہوں سے گریز کریں
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافے
اگست
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر متضاد دعوے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: سعودی ٹی وی چینل "العربیہ” نے مطلع ذرائع کے حوالے سے
مئی
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
شہید سلیمانی بھی ہمارے ہیرو ہیں: ترکی رہنما
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما، ڈو لیڈرو پرنیک
جنوری
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی
جون
ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں جنگ کا مشورہ نہیں دیں گے
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے
مارچ