?️
سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں لکھا ہے کہ یہ صورتحال نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے ان لوگوں کو چھوڑنے اور انہیں بھول جانے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہی اسرائیلی رائے عامہ پر حاوی ہونے والا شدید غم صرف 7 اکتوبر کو ہی نہں ہوا بلکہ اس کے بعد کے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں بھی جاری رہا اور اس کی وجہ حکومت کی پیش رفت اور صورتحال سے بے توجہی ہے۔
اس اسرائیلی مصنف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل درآمد پر اصرار کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ آج تل ابیب میں جو تابوت آرہے ہیں وہ فیصلے کرنے میں حکام کی نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ فلسطینی مزاحمت نے آج غزہ کی پٹی میں مارے گئے چار صہیونی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ قیدی صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں مارے گئے۔
غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی پیش کش کے طور پر حماس نے جمعرات کو چار صہیونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بیباس خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ صہیونی قیدیوں کی باقی لاشیں معاہدے کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے چھٹے ہفتے میں پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کے روز حماس 6 زندہ صہیونی قیدیوں کو رہا کرے گی جن میں ہشام السید اور ابراہم مینجسٹو شامل ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے
جون
صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت
اگست
خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ڈوز لیکرخصوصی طیارہ اسلام
اپریل
روس کا 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں ہلاک کرنے کا دعوی
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گزشتہ دن اور
جون
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وارفیئر چلنا شروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا، ترجمان فوج
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
مارچ
’نگران وزیراعظم امیر آدمی نہیں‘، سرفراز بگٹی کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب سے زائد
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم
نومبر
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی