اسرائیلی قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی:فلسطینی تجزیہ کار

غزہ

?️

اسرائیلی قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی:فلسطینی تجزیہ کار
 فلسطینی سیاسی تجزیہ کار ایاد القرا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض فورسز اس عمل کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق، ایاد القرا نے بتایا کہ اسرائیل مخصوص پالیسی کے تحت تباہ شدہ رہائشی علاقوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں وہ عام شہریوں پر فائرنگ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، جو بھی شخص ان علاقوں کے قریب جاتا ہے جنہیں اسرائیلی فوج پیلا زون قرار دیتی ہے، اس پر براہ راست گولیاں چلائی جاتی ہیں۔
القرا نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں طے شدہ انخلا کے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ فلسطینیوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور ان کی زندگیوں کو مزید مشکل بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو اس اسرائیلی طرزِعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
فلسطینی تجزیہ کار نے واضح کیا کہ اسرائیل کسی ثالث، فلسطینی یا امریکی فریق کا انتظار نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی پالیسی جو قتل و دہشت گردی پر مبنی ہے کے مطابق عمل کرتا ہے۔
القرا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے حالیہ بیانات کے ذریعے مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے اس کے نتیجے میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ہی کیوں نہ ضائع ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنے آخری حربے  حماس کے پاس موجود اسلحے کے مسئلے  کو استعمال کر کے قیدیوں کی واپسی اور دوسرے مرحلے کی پیش رفت کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کے باوجود، نیتن یاہو اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے ۲۰ زندہ اسرائیلی قیدیوں اور چند ہلاک شدہ قیدیوں کی لاشیں حوالے کیں، تو ۴۸ قیدیوں کے مجموعے میں سے یہ مرحلہ تقریباً مکمل ہو گیا۔ یوں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کی تیاری شروع ہو چکی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے کے تحت عمل میں آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

 چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے

انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے

فلسطینی وزارت صحت کا اقوام متحدہ کو میمورنڈم

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینیوں نے متعدد نرسوں، طبی عملے اور طبی خدمات کی شرکت

ایران نے ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد سے 50 ملین بیرل تیل برآمد کیا ہے: ٹینکر ٹریکرز

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:  تیل ٹینکروں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ تانکر ٹریکرز نے

یوکرین میں امریکہ کی نئی خطرناک کارروائی

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کی روس کی سرحدوں تک توسیع یوکرین کی جنگ کی

ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

?️ 2 دسمبر 2023سرینگر:                    (سچ خبریں) 

اکتوبر 1973 کی جنگ سے لے کر طوفان الاقصی تک صیہونیوں کی شکست کیسے ممکن ہوئی؟

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اکتوبر 1973 کی جنگ کے پچاس سال بعد فلسطینی مزاحمتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے