?️
سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے صہیونی کابینہ کو اطلاع دی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، زامیر نے نیتن یاہو کی کابینہ کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے سے اسرائیلی قیدیوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں حماس کو مزید کمزور کرنے کے امکانات غیر یقینی ہیں۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی کی صورتحال پر مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے معاملے پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔” ٹرمپ نے حماس کے ساتھ بڑی تعداد میں صہیونی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکانات کو زیادہ بتاتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ سمجھوتہ ہونے اور بڑی تعداد میں قیدیوں کی رہائی کا بہت امکان ہے۔
تاہم، فلسطینی ذرائع کے مطابق، دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی واضح پیشرفت کے ختم ہو چکا ہے۔ یہ مذاکرات نیتن یاہو کے امریکا کے دورے سے پہلے ہوئے ہیں، جو ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد ان کا تیسرا دورہ ہوگا۔
حماس نے قطر کے 60 دنوں کی جنگ بندی، 10 صہیونی قیدیوں کی رہائی، اور 18 دیگر قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے بدلے میں غزہ کی سرحدوں پر اسرائیلی فوجیوں کے انخلا اور وسیع پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کے تجویز پر ابتدائی طور پر مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین سے اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
مارچ
صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صہیونی حکومت اپنی جنگ
اکتوبر
شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق کے خلاف
مئی
سعودی عرب اور شام ایک قدم اور قریب
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا کہ عنقریب دمشق اور ریاض میں
ستمبر
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار
?️ 30 اپریل 2024بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6
اپریل
صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ؛ ابعاد اور نتائج
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے جو اقوام متحدہ کا عدالتی ستون
جولائی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر
مئی