?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج میں جنگ کا بالکل بھی حوصلہ نہیں ہے اور اس کے فوجی کم خطرناک اور زیادہ فائدہ مند علاقوں میں موجودگی کے لیے ایک دوسرےسے سبقت لے جانے کوشش کررہے ہیں۔
صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں میں جنگ سے دور رہنے کا رجحان اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ آرمی کے چیف آف اسٹاف، ایویو کوخافی نے اس کے خلاف خبردار کیا ہے اور فوج کی مرکز میں خدمات انجام دینے اور ماحولیاتی مراکز میں موجود نہ ہونے کی شدید خواہش پر تنقید کی ہے،انھوں نے اس صورتحال کوفوج کے ڈھانچے میں ایک دھماکہ خیز بم قرار دیا۔
عبرانی زبان کے اخبار نے فوج کے ڈھانچے میں طبقاتی نظام کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ارد گرد فوج کی ہلاکتوں میں 78 فیصد فوجی مرد اور خواتین درمیانے درجے سے پسماندہ سماجی طبقے کے ہیں جو اس صورتحال کی ایک بڑی تصویر کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
اخبار نے اسرائیلی فوج کے 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ سے بھرتی کیے گئے اہلکاروں کے پچھلے سال کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال شہروں میں تعینات فوجیوں کی تعداد درمیانی اور نچلے شہروں کے فوجیوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ تھی جو فوج کے ڈھانچے میں بڑا امتیاز ہے۔
اپنی رپورٹ کے ایک اور حصے میں عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فوج کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے، اسی لیے آج اسرائیلی فوج کے آپریشنل یونٹس اور انفنٹری میں تقریباً صرف مضافاتی علاقوں میں رہنے والے نوجوان صرف مذہبی ہیں جبکہ اسرائیلی معاشرے کے دیگر طبقات کی کوئی خبر نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، بڑے برانڈ کی آفر ٹھکرادی، صنم جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا
اکتوبر
اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی
مئی
یمن کی حیرت انگیز مزاحمت؛ امریکہ کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی، یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما، نے
اپریل
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
نئی فلسطینی نسل کے نزدیک مزاحمت کا مقام
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشر
مئی
اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےصیہونی حکومت کی جانب سے مئی
دسمبر
گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے
?️ 10 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی
مارچ
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے
اپریل