اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں کے انخلا پر ابتدائی اتفاق

حماس

?️

اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں کے انخلا پر ابتدائی اتفاق

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے 33 ویں روز، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایک ابتدائی سمجھوتہ طے پایا ہے جس کے تحت 200 حماس جنگجو، جو جنوبی غزہ کے رفح کے زیرزمین سرنگوں میں محصور ہیں، کو محفوظ راستہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ یہ اتفاق بنیامین نیتن یاہو اور جیرڈ کوشنر  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور خصوصی ایلچی کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا۔ تاہم، اس عہدیدار نے اعتراف کیا کہ ابھی تک کوئی ملک ان جنگجوؤں کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔

اسرائیلی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ کوشنر نے تل ابیب کو تجویز دی ہے کہ ان اہلکاروں کو غزہ کے اُن علاقوں میں منتقل ہونے دیا جائے جو حماس کے کنٹرول میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی قیمت پر نہیں چاہتا کہ یہ مسئلہ جنگ بندی کے خاتمے یا اس کے ٹوٹنے کا سبب بنے۔

اگرچہ بعض اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ابھی حتمی نہیں ہوا، لیکن اسرائیلی چینل 12 نے ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ "یہ معاملہ پیش رفت کے مراحل میں ہے” اور ممکن ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے رفح پر قابض ہے، لیکن اب تک نہ تمام سرنگوں کا سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی وہاں موجود حماس کے جنگجوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں دو فضائی حملے کیے، جو جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

اسی دوران، مغربی کنارے میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ صہیونی آبادکاروں نے بیت لید طولکرم کے مشرق کے قریب حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو زخمی کیا، کئی گاڑیوں، خیموں اور ایک چھوٹی فیکٹری کو نذرِ آتش کیا۔

اسرائیلی فوج نے کفر قدوم، جریر، مسافر یطا اور بیت فوریک جیسے علاقوں پر چھاپے مارے، جبکہ طوباس میں بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ایک فلسطینی ڈرائیور کو بھی مودیعین کے قریب صہیونی آبادکاروں نے مارپیٹ کر کے زخمی کیا۔

مشہور خبریں۔

اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے

?️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے  بڑی تیزی سے پیش رفت کی

22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟

?️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان  کا کہنا ہے کہ

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا

?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی

دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد امریکا کی بے شرمی کی انتہا

?️ 1 مئی 2021(سچ خبریں)  امریکا وہ ملک ہے جس نے دنیا بھر میں کروڑوں

امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ حافظ نعیم الرحمان

?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ

جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز

?️ 5 جون 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے