?️
اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا غزہ میں تباہی کی اصل وجہ ہے:سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے کی سنگین تر ہوتی صورتحال اس بات کا نتیجہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور جرائم کے خلاف کوئی مؤثر بازدار نظام یا احتساب موجود نہیں ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی واس کے مطابق وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر یہ ایک بدنما داغ رہے گا اگر وہ فوری طور پر جنگ بندی، قحط کے خاتمے اور غزہ کے عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات نہ کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب غزہ میں بڑھتی بھوک اور قحط کی باضابطہ تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ادارہ آئی پی سی (IPC) نے جمعے کو اعلان کیا کہ غزہ شہر جس کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ ہے، شدید قحط کا شکار ہو چکا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہی صورتحال دیرالبلح اور خان یونس تک پھیل سکتی ہے۔
اس اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسف، ڈبلیو ایچ او، ایف اے او اور ڈبلیو ایف پی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں بچوں سمیت ہزاروں جانیں بھوک کے باعث خطرے میں ہیں اور فوری انسانی رسائی اور جنگ بندی ناگزیر ہے۔رپورٹ کے اجراء کے فوراً بعد اسرائیل نے اس پر حملہ کیا اور اس کی ساکھ پر سوال اٹھائے، حالانکہ یہ اعدادوشمار معتبر شواہد پر مبنی تھے۔
اسرائیل نے 2 مارچ سے فائر بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے پر عمل روک دیا اور غزہ کے داخلی راستے بند کر دیے ہیں، جس کے باعث سینکڑوں امدادی ٹرک سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔ جو امداد کبھی کبھار اندر جانے دی جاتی ہے وہ بھی نہایت محدود اور اقوام متحدہ کی نگرانی کے بغیر تقسیم کی جاتی ہے، جسے عالمی اداروں نے "قطرے کو ترسنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے امریکی حمایت کے ساتھ غزہ میں تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ بڑے پیمانے پر ویرانی، آوارگی اور بھوک اس جنگ کے دیگر نتائج ہیں۔
اسرائیل عالمی دباؤ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بدستور قتل عام کر رہا ہے۔ اس سب کے باوجود صہیونی حکام خود تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ اب تک اپنے بڑے مقاصد حماس کی مکمل تباہی اور صہیونی قیدیوں کی رہائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعلی سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
?️ 4 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایرانی قونصل
مارچ
مسجد اقصیٰ کے مبلغ پر مزاحمت کی حمایت اور شہید ہنیہ کے لیے سوگ منانے کے الزام میں مقدمہ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: یروشلم اور فلسطینی عوام کے مقدس مقامات کے خلاف اپنی
نومبر
امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ
جولائی
عرب حکمرانوں میں ٹرمپ کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی دوڑ جاری ہے:انصار اللہ تحریک کے رہنما
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی نے کہا کہ
نومبر
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری
چور، کرپٹ شخص کی ’تاج پوشی‘ کیلئے تمام قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، شیخ رشید
?️ 31 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ
دسمبر
وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی
مارچ
بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم
?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل
مئی