?️
اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتنیاہو کو مصر میں ہونے والے غزہ فائر بندی کانفرنس میں شرکت کی دعوت، ترک صدر رجب طیب اردوغان کی سخت وارننگ کے بعد منسوخ کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں تجویز دی تھی کہ نتنیاہو کو شرمالشیخ میں ہونے والے بینالاقوامی اجلاس میں مدعو کیا جائے، جس میں ۲۰ سے زائد عالمی رہنما شریک ہو رہے ہیں۔ تاہم، اردوغان نے پرواز کے دوران واضح کر دیا کہ اگر نتن یاہو اجلاس میں موجود ہوا تو ان کا طیارہ مصر کی سرزمین پر نہیں اُترے گا۔
گارڈین کے مطابق، اردوغان کے احتجاج کے بعد مصری صدر سے رابطے کے دوران نتنیاہو کی شرکت خاموشی سے منسوخ کر دی گئی۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے میں داخلی دباؤ بھی شامل تھا، کیونکہ دائیں بازو کی شدت پسند جماعتوں کے بعض رہنماؤں نے دھمکی دی تھی کہ اگر نتنیاہو مصر گئے تو وہ حکومت سے استعفا دے دیں گے۔
دوسری جانب، خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے بھی انتباہ کیا تھا کہ اگر نتنیاہو اجلاس میں شریک ہوئے تو وہ فوراً اجلاس چھوڑ دیں گے۔
ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، اردوغان کے طیارے نے اس وقت تک بحرِ احمر کے اوپر چکر لگایا جب تک انہیں یقین دہانی نہ کرا دی گئی کہ نتنیاہو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد ہی ان کا طیارہ قاہرہ میں اُترا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ واقعہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ مصر اور امریکہ کو بھی ایک بار پھر غزہ کے مسئلے پر علاقائی حساسیتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی
مئی
عبرانی میڈیا کا اعتراف: ایران نے وہ جگہ ماری جہاں اسرائیل کو اس کی توقع نہیں تھی
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا
جولائی
عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم
مارچ
حزب اللہ اورع اسرائیل کی شروع
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں
جنوری
یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی نئی فہرست کی تفصیلات
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کے
ستمبر
شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کے پس منظر میں
دسمبر
حزب اللہ کی مخالفت اور سعودی حکومت کا شہری بننے والا لبنانی عالم کون ہے؟
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اپوزیشن کے ایک مصنف ترکی الشہلوب نے لبنان کے
نومبر
چین نے مشرق وسطیٰ میں امریکی تسلط کے مفروضے کو تباہ کر دیا ہے: سی ان ان
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے
مارچ