?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے گذرنے والی اردن کی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا حکم دیا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو لے جانے والے طیارے کو متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت نہ دینے پر جس کی وجہ سے ابوظہبی کا اپنا سفر منسوخ ہوگیا، تل ابیب نے بھی اردن کی حکومت کے خلاف جوابی کاروائی کی ،جس کے تحت نیتن یاھو نے اتوار کی شام مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے اردن کی تمام پروازوں کو معطل کرنے کا حکم دیا ، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری راگھو نے نتن یاہو کا حکم متعلقہ اداروں کو پہنچادیا اور کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے اردن کی پروازوں کے مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں پہنچنے سے 45 منٹ قبل عمان کو اس حکم کے بارے میں مطلع کردیں۔
عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اسرائیلی ہوائی اور سیاسی امور کے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ اس طرح کا فیصلہ نہ صرف اردن کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی ہے بلکہ غیر اردن کے طیارے بھی مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدودسے نہیں گذر سکتے ہیں،ماہرین نے نیتن یاہو کے اس اقدام کو "سرحدی جنون” قرار دیا ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ جب اردن نے نیتن یاہوکےطیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تو وہ اس بات پر اس قدر غم و غصے میں تھے کہ انھوں نے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں یہاں تک کہ کسی اور سے بھی مشورہ کیے بغیر انتقامی کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یروشلم پوسٹ نے ہرب کینن کے ایک تجزیاتی کالم میں لکھا تھا کہ اردن کی اسرائیلی وزیر اعظم کو ابو ظہبی کے لئے اڑان جانے کی اجازت دینے میں راضی ہونے میں تاخیر ان کے ابوظہبی کے دورے کو منسوخ کرنے میں موثر تھی کیونکہ اماراتی لوگ نیتن یاہو کو قبول کرنے میں ہچکچاتے ہیں،یادرہے کہ نیتن یاھو کو اماراتی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے جمعرات کے روز سات گھنٹے کے دورے پر ابوظہبی کا سفر طے کرنا تھا ، لیکن یہ سفر کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ کردیا گیا،واضح رہے کہ نیتن یاھو اصل میں نومبر میں دونوں ممالک کا دورہ کرنے والے تھے،تاہم مختلف وجوہات بشمول کوئیڈ 19 وبا ، اندورنی سیاسی پریشانیوں اور کچھ غیر ملکی تحفظات کی بناء پر اس سفر کو پہلی دسمبر اور پھر جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان
دسمبر
25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان سے تفصیلی جواب طلب
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
نومبر
رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ
فروری
کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم
مئی
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
ایرانیوں نے عین الاسد پر حملہ میں جہاں چاہا مارا: سینٹ کام کے کمانڈر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل جنگ ختم کیے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی کا خواہاں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے معاملے پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلسل
جون
فواد چوہدری کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ ہائی
جولائی