🗓️
سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر مبنی ایک مارچ کا مشاہدہ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق یہ مارچ سماجی اداروں اور بائیں بازو کی تحریکوں کی دعوت پر کیا گیا اور اس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کے شرکاء نے صہیونی سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے اور اس حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں بشمول "اسرائیل، صہیونی فاشسٹ ریاست” کی مذمت کی۔
ارجنٹینا کی پارلیمنٹ کے بائیں بازو کے رکن Juan Carlos Giordano فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ریلی میں موجود تھے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی صفحے پر اس ریلی میں شریک افراد کے درمیان اپنی موجودگی کی تصویر شائع کی، واضح رہے کہ 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ 1947 میں اسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم کے لیے قرارداد نمبر 181 منظور کی تھی اور اگلے سال یعنی 1948 میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا۔
مشہور خبریں۔
چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر
🗓️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ
فروری
خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
🗓️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت
مئی
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت آج ہوگی
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
صرف 40 سیکنڈ کی ضرورت زمین کی ارضیاتی تاریخ کو دیکھنے میں
🗓️ 15 فروری 2021سڈنی {سچ خبریں} ہماری زمین پر ارضیاتی عدسے سے نظر دوڑائیں تو
فروری
نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ
🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے
جون
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
🗓️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی