سچ خبریں: عراق کی وزارت داخلہ نے امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی تقریب کے لیے عراق جانے والے زائرین کی تعداد کے نئے اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔
وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا: اربعین کی تقریب کے لیے اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی نے کربلا جانے والے تمام علاقوں اور سڑکوں پر سیکورٹی یونٹس تعینات کرکے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس بیان میں کہا گیا ہے: متعلقہ ادارے عراق کی تمام سرحدوں یعنی المنذریہ، زربطیہ، الشیب، شلمچہ، صفوان، میندلی، کرکوک، القائم، بغداد ایئرپورٹ، نجف ایئرپورٹ اور بصرہ سے آنے والے زائرین کے داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
عراق کی وزارت داخلہ نے کہا: اربعین کی تقریب کے آغاز سے بدھ کے آخر تک عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی کل تعداد۲۳ لاکھ ۲۹ ہزار ۴۰۰ تک پہنچ گئی ہے۔
اس بیان کے مطابق اربعین حسینی کی رسم ادا کرنے کے لیے زائرین کا عراق جانا جاری ہے۔