🗓️
سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے اور انہیں موثر خدمات فراہم کی جارہی ہیں نیز زائرین کے عراق میں داخلے کا عمل آسانی سے اور بغیر کسی پریشانی کے جاری ہے۔
عراقی ذرائع نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہوں سے کربلا اور روضہ امام حسین کی طرف اربعین زائرین کی بڑی تعداد کے عراق کی طرف روانہ ہونے کی اطلاع دی ہے، ان ذرائع نے بتایا ہے کہ ہزاروں ایرانی زائرین مہران اور شلمچہ کے راستے واسط اور بصرہ صوبوں سے ہوتے ہوئے کربلا جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 15 کلو میٹر طویل مجمع ہے نیز ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی گاڑیاں بھی موجود ہیں، عراقی ذرائع نے مزید کہا کہ ایرانی زائرین کی عراق کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر روانگی کے بعد سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے نیز بیمار اور معمر زائرین میں سے بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔
ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کی تقریب میں پچیس لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں، عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے مطابق زائرین کے داخلے کا عمل خوش اسلوبی اور مسائل کے بغیر جاری ہے۔
عراق اور ایران کی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی نے اعلان کیا کہ اب تک 20 لاکھ 642 ہزار غیر ملکی زائرین اربعین کی تقریب میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام زائرین بغیر کسی پریشانی کے داخل ہو رہے ہیں اور بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن عراقی سرزمین میں ان کے داخلے اور کربلا کی طرف ان کی نقل و حرکت مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
مارچ
سعودی ولی عہد کا علاقائی مسائل کی تلاش کے لیے وقتاً فوقتاً دورہ
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں: بعض باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب
مئی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملک میں 9 صوبوں کے قیام کی تجویز
🗓️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک
جولائی
فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب
🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماءپی ٹی آئی
مارچ
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار
🗓️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی
فروری
روس یوکرین کو ڈرون حملوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: زیلینسکی
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا
جنوری