?️
سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین کی حمایت میں عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی کے موقف کا سراہنا کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قلمکارعبد اللہ السلامی نے عراق میں شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے کیتھولک رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کے دوران دیئے گئے ریمارکس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نجف اشرف میں شیعوں کے مرجع عالی قدر نے عیسائی رہنماء سے ملاقات کے دوران فلسطین کے مسئلے کی نشاندہی کی ، السلامی نے کہاکہ یہ مؤقف فلسطین کے مسئلے سے شیعوں کے اعلی دین رہنماؤں کی یکجہتی اور عظیم شجاعت کو ظاہر کرتا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے جبکہ عرب حکومتیں اپنی قوموں کے ساتھ ٹھیک اس کا الٹا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ نجف اشرف میں مرجع عالی قدر کے بیان نے عرب حکومتوں کے جھوٹے دعوؤں کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا اور فلسطین کے مسئلے کے لئے ان حکومتوں کی جھوٹی حمایت کو بے نقاب کردیا، السلامی نے مزید کہاکہ یقینا مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے لیے عراق کی حمایت کوئی نئی بات نہیں ہے اور ہم عراقیوں کے بارے میں عرب حکومتوں کے منفی موقف پر شرمندہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ نجف اشرف کے دینی رہنماؤں نے مسلمانوں کی خونریزی کے لیے دوسرے ممالک سے عراق بھیجے گئے سیاہ چمگادڑوں کو ختم کردیا اور امریکی صہیونی منصوبوں پر پانی پھیر دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ الحشد الشعبی خطے میں تبدیلی لانے کے لئے عراقی شیعوں کے ہاتھوں میں ایک آلہ کار ہے لیکن ہمیں احساس ہوا کہ یہ قوتیں خطے کی سلامتی کی ضامن ہیں اور داعش کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نجف اشرف کےایک مرجع تقلید آیت اللہ شیخ بشیر النجفی کےبیٹے اور ان کے نمائندہ شیخ علی النجفی نے کیتھولک رہنما سے ملاقات میں آیت اللہ سیستانی کےموقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ سیستانی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے تابوت میں آخری کیل مار دی۔


مشہور خبریں۔
مولا بخش چانڈیو کا شہباز شریف حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے شہباز
مئی
پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز
?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل
جنوری
جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن
جنوری
اسرائیلی دفاعی نظام میں سازش کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں ہوگی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی
اکتوبر
سوڈان میں خانہ جنگی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں
مئی
مغربی ممالک نے اپنے لیے خود مہنگائی ایجاد کی ہے:روس
?️ 17 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں
جون
لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش پر تل ابیب کا چار بار مذاق اڑایا گیا: صہیونی سفارت کار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گینٹز نے گزشتہ ہفتے اعلان
فروری
سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی
مئی