دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں، قومی یکجہتی سے مقابلہ کریں گے۔ آرمی چیف

جنرل عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مزید طوفان الاقصی سے بچنے کے لیے صیہونی کیا کریں: نیتن یاہو کے مشیر

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے سینئر مشیر نے دعویٰ کیا کہ

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات میں خرابی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اس انکشاف کے بعد کہ برطانیہ نے کیریبین خطے کے

جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری آبدوز کے معاہدے سے امریکا کو کیا فائدہ؟

?️ 16 نومبر 2025  امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری آبدوزیں بنانے کا معاہدہ

یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں

کیا غزہ کی سرنگوں کو پانی میں ڈبونا ممکن ہے؟

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوزچینل کی ویب سائٹ نے ایک فوجی تجزیہ کار

حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے

?️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے

ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق

تل ابیب کے وزیر توانائی کی اپنی گیس فیلڈ کے بارے میں مبالغہ آرائی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:   گذشتہ دنوں لبنان کی حزب اللہ کی حکمت عملی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے