ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور مہنگائی؛ کس طرح بلندپروازیوں نے امریکی معیشت کو بحران میں دھکیل دیا؟

ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور مہنگائی؛ کس طرح بلندپروازیوں نے امریکی معیشت کو بحران میں دھکیل دیا؟

🗓️

سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاری درآمدی ٹیکس پالیسیوں نے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ کیا بلکہ امریکی مالیاتی مارکیٹوں، چھوٹے کاروباروں اور گھریلو معیشت پر شدید منفی اثرات ڈالے، جس سے امریکہ کو بدترین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ، جو بھاری درآمدی ٹیکسوں پر مبنی تھی، نہ صرف مہنگائی کے بڑھنے کا باعث بنی بلکہ اس نے امریکہ کی مالیاتی مارکیٹوں، چھوٹے کاروباروں اور عام گھریلو معیشت پر بھی منفی اثرات ڈالے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں نے امریکہ کی معیشت اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں ان کی نمایاں ترین اقتصادی پالیسیوں میں ایک، مختلف ممالک خاص طور پر چین سے درآمدات پر بھاری تعرفے عائد کرنا تھا۔
یہ اقدامات بظاہر اندرونی پیداوار کے فروغ اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے کیے گئے، لیکن ان کے نتیجے میں پیداوار کی لاگت بڑھی، مسابقت کمزور ہوئی اور متعدد صنعتوں کو بحران کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی مالیاتی منڈیوں میں بحران 
اپریل 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر نئے تعرفے عائد کرنے کے بعد، امریکی مالیاتی مارکیٹوں کو بے مثال بحران کا سامنا کرنا پڑا۔
اس بحران نے اسٹاک مارکیٹ کے اہم اشاریوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مجموعی اقتصادی استحکام پر سنگین اثرات ڈالے۔
تعرفوں کے اعلان کے فوراً بعد، ایس اینڈ پی 500 (S\&P 500) انڈیکس مسلسل دو دنوں میں 10 فیصد سے زائد گرا، جس سے یہ Bear Market میں داخل ہو گیا۔
 اسی عرصے میں ڈاؤ جونز (Dow Jones) انڈیکس 4000 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا جو اس انڈیکس کی تاریخ کی سب سے بڑی دو روزہ کمی ہے، یہ گراوٹ تاحال جاری ہے۔
نیسڈیک (Nasdaq) انڈیکس بھی 11 فیصد گر کر مارکیٹ میں مندی کا شکار ہو گیا، ہفتے کے پہلے کاروباری دن یہ انڈیکس مزید 2.55 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں نے مجموعی طور پر 10 ٹریلین ڈالر سے زائد کی قدر کھو دی، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو ماپنے والا VIX انڈیکس، جو سرمایہ کاروں کے خوف کی نشاندہی کرتا ہے، 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو امریکی مالیاتی منڈیوں پر شدید عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
بینکنگ سیکٹر اور اقتصادی تشویشات
امریکہ کے بڑے بینک جیسے بینک آف امریکہ (Bank of America) اور سرمایہ کاری بینک ٹی ڈی کووین (TD Cowen) نے اقتصادی ترقی کی رفتار پر نظرثانی کی ہے اور مستقبل میں ممکنہ کساد بازاری کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
ان بینکوں نے سرمایہ کاری میں کمی اور خطرات میں اضافے کی نشاندہی کی ہے، اور تجارتی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان تمام عوامل نے مل کر امریکی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جہاں بلندپرواز سیاسی فیصلوں کی قیمت عام شہریوں، صنعتوں اور مالیاتی اداروں کو چکانی پڑ رہی ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی سرکاری بانڈز کی طلب میں واضح کمی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو اجاگر کر دیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق، ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں پر یقین کم ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات امریکہ کے معاشی مستقبل پر سنگین ہو سکتے ہیں۔
تازہ پیش گوئیوں کے مطابق، امریکہ میں معاشی کساد بازاری کے امکانات 45 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک ایک گہری اور طویل مدتی معاشی بحران کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
کاروبار اور عوام؛ ٹرمپ کے تعرفوں کی پہلی صف کے متاثرین
ٹرمپ حکومت کے بھاری تجارتی تعرفوں نے نہ صرف بڑی کمپنیوں بلکہ چھوٹے کاروباروں اور عام امریکی خاندانوں پر بھی تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔
کمپنیوں کے لیے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ان کمپنیوں کے لیے جو درآمدی پرزہ جات یا خام مال پر انحصار کرتی ہیں۔ چھوٹے کاروبار، جو پہلے ہی محدود وسائل رکھتے ہیں، شدید دباؤ میں آ چکے ہیں۔ ب
ہت سے کاروباروں نے اخراجات پورے کرنے کے لیے یا تو ملازمین کو نکال دیا ہے یا قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
یہ صورتحال خاص طور پر ان صنعتوں میں سنگین ہو گئی ہے جو عالمی سپلائی چین پر انحصار کرتی ہیں، جیسے الیکٹرانکس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں۔
 مہنگے داموں خام مال کی خریداری اور گھٹتی ہوئی صارفین کی طلب نے ان کاروباروں کو اپنے مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھنے کے لیے قیمتیں کم کرنے یا پیداوار محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
عام گھرانے اور صارفین؛ مہنگائی کا شکار
ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کے نتیجے میں امریکی خاندانوں کی زندگی کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کو روزمرہ کی اشیاء جیسے الیکٹرانکس، کپڑے، اور خوراک پر اوسطاً سالانہ 2100 ڈالر اضافی خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔
 یہ مہنگائی بالخصوص متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر شدید اثر ڈال رہی ہے، جس سے خریداری کی طاقت کم اور معیارِ زندگی متاثر ہوا ہے۔
خاندانی کاروبار، جو امریکی معیشت کا اہم ستون سمجھے جاتے ہیں، بھی شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کار خبردار کرتے ہیں کہ اگر یہی رجحان جاری رہا، تو امریکہ میں چھوٹے اور خاندانی کاروباروں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی آ سکتی ہے، جو روزگار کے مواقع اور مجموعی معیشت دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
اشرافیہ مصنوعات اور خدمات بھی متاثر
مہنگائی اور کم ہوتی صارفین کی قوتِ خرید کے باعث لگژری مصنوعات، ریستورانوں، اور تفریحی خدمات کی مانگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ صورتحال ان شعبوں پر اضافی دباؤ ڈال رہی ہے جو پہلے ہی عالمی تجارتی کشیدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔
امریکہ-چین تجارتی تناؤ؛ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تناؤ شدت اختیار کر چکا ہے، اور اس کا کوئی حل فی الحال نظر نہیں آ رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھاری تعرفوں کے باعث دونوں ممالک کی باہمی تجارت بُری طرح متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی کاروباری برادری کو بھی دھچکا لگا ہے۔
مستقبل کی معاشی پیش گوئیاں؛ خطرات بدستور موجود
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے تجارتی اقدامات اگر نظرِ ثانی کے بغیر جاری رہے، تو امریکہ ایک طویل مدتی اور سنگین کساد بازاری کا سامنا کر سکتا ہے، جس کے اثرات نہ صرف مالیاتی منڈیوں بلکہ ہر اقتصادی شعبے پر پڑیں گے۔
جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا، معاشی بحران کے امکانات 45 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، اور اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کی نئی پیش گوئیوں کے مطابق، آئندہ چند برسوں میں امریکہ کی مجموعی ملکی پیداوار (GDP) میں تقریباً 6 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 اس معاشی سکڑاؤ کے نتیجے میں روزگار کے مواقع میں کمی، گھریلو آمدنی میں گراوٹ، اور صارفین کی قوتِ خرید پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
درآمدی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی منڈیوں میں مسابقت کے فقدان کے باعث مہنگائی کی شرح میں تیز اضافہ متوقع ہے۔ ایسے میں امریکی خاندان اور کاروبار، دونوں کو اپنے اخراجات کو سنبھالنے اور قوتِ خرید کو برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مالیاتی مارکیٹس کی صورتحال بدستور غیر مستحکم
معاشی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی مالیاتی منڈیوں میں جلدی کسی بہتری کی امید نہیں ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اور بانڈ مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، جو نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے خطرے کا باعث ہے بلکہ سرمایہ کاری پر اعتماد میں بھی واضح کمی پیدا کر رہا ہے۔
بینکوں اور بڑے مالیاتی اداروں کو بھی اقتصادی ترقی کی سست روی اور بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کے باعث مالی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس کا براہ راست اثر چھوٹے کاروباروں اور صارفین کو ملنے والی قرض سہولتوں اور مالی معاونت پر پڑ سکتا ہے، جو پہلے ہی دباؤ میں ہیں۔
کیا بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے؟
کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ اگر امریکہ تجارتی کشیدگی کو کم کرے اور ٹرمپ دور کی سخت تعرفہ پالیسیوں میں نرمی لائے، تو یہ ممکن ہے کہ معیشت دوبارہ بحالی کی راہ پر گامزن ہو۔
 اس میں کلیدی کردار چین اور یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کا ہو سکتا ہے، جو مستقبل کی معاشی سمت متعین کریں گے۔
تاہم، یہاں تک کہ خوش آئند منظرناموں میں بھی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی معیشت کی مکمل بحالی میں کافی وقت درکار ہو گا، آئندہ چند برسوں میں اقتصادی ترقی کی رفتار خاصی سست رہنے کا قوی امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں صیہونیت مخالف چھ قرارداد ہوئیں منظور

🗓️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صیہونی حکومت کے خلاف چھ

سام سنگ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا

🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام

کیا بانی پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں؟

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے

کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا

🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ

ہمارا وہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے لیے1400 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے؛ماجرہ کیا ہے؟

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: دنیا میں شاید ہی کہیں اور ایسی مثال ہو کہ

جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی

قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا

🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی

طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے