?️
سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔ حالیہ تقرریوں اور انکشافات کے بعد، فلسطین میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
فلسطینی عوام حسین الشیخ کو محمود عباس کی طرح امریکی و صہیونی ایجنڈے کا نمائندہ قرار دیتے ہیں جو فلسطینی کاز سے وفاداری کے بجائے، اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے کام کرتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایک جانب اسرائیل مغربی کنارے پر حملے تیز کر رہا ہے تو دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
ایسے میں حسین الشیخ کو فتح تحریک کے سینئر رکن اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں سے قریبی تعلق رکھنے والے شخص کے طور پر محمود عباس کا نائب مقرر کرنا، فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروپوں میں شدید اضطراب پیدا کر رہا ہے، اس اقدام نے فلسطین کی آئندہ قیادت اور قومی کاز کے مستقبل پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
جب جنین، طولکرم اور الخلیل جیسے مغربی کنارے کے شہر اسرائیلی حملوں، عوامی بے دخلی اور انفراسٹرکچر کی منظم تباہی کا سامنا کر رہے ہیں، فلسطینی اتھارٹی داخلی سطح پر شدید چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، خاص طور پر حالیہ تنظیمی تبدیلیوں کے بعد۔
حسین الشیخ؛ فلسطینی عوام کی نظروں میں ایک منفور شخصیت
رام اللہ میں 1960 میں پیدا ہونے والے حسین الشیخ کا تعلق ایک ایسی فلسطینی مہاجر فیملی سے ہے جو 1948 کی جنگ کے بعد اپنے آبائی وطن سے نکالی گئی، نوجوانی میں انہوں نے فتح تحریک میں شمولیت اختیار کی اور 1980 کی دہائی کا بیشتر حصہ اسرائیلی جیلوں میں گزارا، جس سے ابتدائی طور پر فلسطینی عوام میں انہیں مقبولیت ملی۔
1990 کی دہائی میں فلسطینی اتھارٹی کے قیام کے بعد، انہوں نے سیکیورٹی اداروں میں شمولیت اختیار کی، 2007 میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی رابطہ کاری کے سربراہ بنے اور 2008 میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہو گئے۔
تاہم، آج حسین الشیخ کو فلسطینی عوام کا نمایندہ نہیں بلکہ اسرائیلی مفادات کے محافظ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سروے کے مطابق، صرف 3 فیصد فلسطینی انہیں قیادت کے قابل سمجھتے ہیں۔
امریکی-اسرائیلی حمایت یافتہ منصوبہ
دانیال شاپیرو، جو کہ امریکہ کے سابق سفیر اور اٹلانٹک کونسل کے رکن ہیں، کہتے ہیں کہ حسین الشیخ امریکی و اسرائیلی حکام کا پسندیدہ امیدوار ہیں۔ ان کے بقول، الشیخ وہ شخصیت ہیں جس کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ مل کر کام کر سکتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی میں نئی قیادت اور بڑھتا ہوا بحران
ڈاکٹر حسن خریشه، نائب صدر فلسطینی قانون ساز کونسل، نے حسین الشیخ کی تقرری کو امریکی و اسرائیلی دباؤ اور بعض عرب حکومتوں کے ایما پر کیا گیا فیصلہ قرار دیا، انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ عوامی رائے اور انتخابات کے بجائے ایک محدود اندرونی اجلاس میں کیا گیا، جو فلسطینیوں کی توقعات کے برعکس ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق، اس قسم کی تقرریاں فلسطینی قوم میں مزید تقسیم، داخلی کمزوری، اور قومی وحدت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہیں۔
اسرائیلی منصوبے کے مطابق فلسطین میں قیادت کی تشکیل
سیاسی تجزیہ کار رجا عبدالحق نے کہا کہ حسین الشیخ کی تقرری اسرائیل اور امریکہ کی اُس بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک ایسی قیادت لانا ہے جو صہیونی بستیوں کی تعمیر اور قبضے کی مخالفت نہ کرے۔
حسین الشیخ اور ان کا خاندان؛ فلسطینی عوام کا استحصال
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حسین الشیخ اور ان کا خاندان مغربی کنارے اور غزہ میں شہریوں پر غیر قانونی ٹیکس عائد کرنے اور مالی استحصال میں ملوث رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کے بھتیجے تاجروں سے بھاری رقوم بطور باج وصول کرتے ہیں۔ جو تاجر ادائیگی نہ کرے، اس کی اشیاء ضبط یا تباہ کر دی جاتی ہیں۔
یوسف شناعہ جیسے انسانی حقوق کے کارکنوں نے حسین الشیخ کے خاندان کی ان خائنہ سرگرمیوں کو بے نقاب کیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ یہ ناجائز دولت کہاں جا رہی ہے اور اس کے حقیقی فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟
عوامی ردعمل
فلسطینی سوشل میڈیا صارفین نے حسین الشیخ اور ان کے ساتھیوں کو صہیونیوں کے ایجنٹ اور غدار قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد جاری رکھنے کا عزم
?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کا
فروری
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، محمد اورنگزیب
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
جون
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی طاقت ہے:گورنرپنجاب
?️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو پاکستان
جولائی
مغرب کی مجرموں کو شکار میں تبدیل کرنے کی کوشش شرمناک
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل مندوب نے سلامتی کونسل
جنوری
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ
عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے
فروری
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون