مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی

مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی

?️

(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے دو سال سے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی برادری شرمناک انداز میں خاموش ہے اور ابھی تک کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کسی قسم کا کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کو بھارتی فوج کی جانب سے ناجائز بنیادوں پر لگایا جانے والے لاک ڈئون کو آج دو سال ہوچکے ہیں، اگرچہ کہ ان دو سال سے پہلے 70سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شدید ظلم و زیادتی جاری تھی، اس کے بعد عوام کو اپنے گھروں میں محصور کر کے ان کو بنیادی اشیا کھانا پینا اور علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم کر کے اپنے ظلم و جارحیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔

ان دو سالوں میں بھارت کے غیر انسانی اقدام پر پاکستان کی جانب سے ہر پلیٹ فارم پر مذمت کی جاتی رہی، اس کے خلاف اقوامِ متحدہ میں بھی آواز اٹھائی گئی لیکن تمام عالمی انسانی حقوق کے علمبردار حوقوقِ انسانی کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی پر خاموش رہے۔

نتیجتاً آج اتنے دن گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر لاک ڈائون بنا ہوا ہے، گزشتہ دو سال میں غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر فوجی محاصرے میں رہا ہے اور کشمیری عوام کی بنیادی آزادیوں پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں، انہیں انٹرنیٹ سے محروم رکھنے کے علاوہ محاصرے، سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں سمیت ظلم کا سامنا کرنا پڑا ہے، قتل، تشدد، اغوا، غیر قانونی قتل، غیر قانونی حراست، عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، بڑے پیمانے پر بلیک آئوٹ، بچوں سمیت شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا، مسلم اکثریتی آبادی پر ظلم و ستم اور آبادیاتی تبدیلی جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ہندوستان کا ترجیحی لائحہ عمل رہا ہے۔

یہ یکطرفہ عمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھی جو کشمیر کے عوام کو ان کے حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں اور متنازع علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام رائے شماری کے انعقاد کی سفارش کرتی ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن سے منقسم ہے۔

خبروں کے مطابق صرف اسی سال کے دوران بھارتی قابض افواج نے 85 بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر ہلاک کیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، 537 کشمیریوں کو من مانی طور پر گرفتار کرکے حراست میں لیا اور کشمیری عوام کے 31 مکانات تباہ کر دیے، اپنی پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے ایک خطرناک چال بھی شروع کی ہے جس کا مقصد ریاست میں آبادیاتی تبدیلی لانا ہے، ان اقدامات کا مقصد ریاست کی مسلم اکثریت کو زبردستی حاشیہ پر ڈالنا اور کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے انکار کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بھارت کے شہریوں کو جموں و کشمیر میں غیر زرعی زمین خریدنے کی اجازت دے دی ہے، بھارت کے ہندوؤں کو کشمیری زمینوں پر آباد ہونے کے لیے مراعات کی پیشکش کی ہے اور اردو زبان کو ہندی سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا ہے، ان اقدامات کو کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس صورتحال پر اظہار تشویش ہی سامنے آیا ہے لیکن ہر مرتبہ اعتراض کو یہ کہہ کر مسترد کردیا جاتا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، یو این ایس سی کی متعدد قراردادیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اگست کا بیان اور یو این ایس سی اجلاس نے بھارت کو یاد دلایا کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی حدود میں آزاد کشمیر میں جمہوری روایت کے مطابق پر امن الیکشن کے بعد نئے وزیرِ اعظم کا اعلان ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کی طرح کشمیر سپر لیگ منعقد ہوئی ایک لیکن یہاں بھی ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی میں پیچھے نہ رہا۔

کشمیر سپر لیگ میں شامل ہونے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کشمیر آنے اور کھیل کا حصہ بننے سے برابر روک رہا ہے کیوں کہ اس سے پاکستان کا ایک بہت اچھا امیج پوری دنیا میں جا رہا ہے کہ ایک طرف پاکستان کا کشمیر ہے جس میں اس قدر امن و امان کی صورتحال ہے کہ وہاں عالمی کھیل کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب انڈیا کا مقبوضہ کشمیر ہے جو گزشتہ دو سال سے ناحق کرفیو اور کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار ہے۔

کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ان سے وعدہ کردہ حق خودارادیت حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

دریں اثنا، کشمیر کا المیہ مسلسل ہمارے سامنے ہے، عالمی ضمیر ابھی تک معصوم شہریوں پر اس کے خوفناک اثرات کا احساس کرنے سے بہت دور ہے، کیا دنیا کبھی ان کی مدد کے لیے آئے گی؟ صرف وقت ہی بتائے گا، فی الحال، یہ ضروری ہے کہ اس المناک حقیقت کو بیان کیا جائے اور بار بار بیان کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نےبھارت کے جھوٹے دعوے مسترد کر دئے

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفترخارجہ نے بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان

شہید السنوار کی لاش کو اسرائیل کا یرغمال بنانے کا منصوبہ

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: واللا  نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار کی لاش کو

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پبلک

سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم

ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

?️ 17 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق

غزہ میں صلح کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے: یونیسیف

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اس علاقے میں صیہونی حکومت کی 10 ماہ سے زائد

ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے