?️
سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ 2022 میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا بڑی طاقتوں کے درمیان فوجی تصادم کے زیادہ قریب نظر آرہا ہے۔
ایک فوجی ماہر رابرٹ فارلی نے (19Fortyfive) خبر رساں ایجنسی کے لیے ایک تجزیے میں لکھا کہ 2022 میں اور روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تنازع کے پس منظر میں، دنیا سرد جنگ کے خاتمے کے بعد بڑی طاقتوں کے درمیان فوجی تصادم کے زیادہ قریب ہوئی ہے،2023 میں شروع ہونے والی تیسری جنگ عظیم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے جس کے فی الحال پانچ ممکنہ منظرنامے قابل فہم ہیں،اس ماہر کے مطابق تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی وجہ یوکرین کے اردگرد کی صورتحال ہو سکتی ہے، تاہم قلمکار نے یوکرین کے تنازعے کے دوران روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان کو بعید قرار دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ اگر فریقین میں سے کوئی ایک خطرناک اقدام کرنے کا فیصلہ کرے تو صورت حال تیزی سے بڑے فوجی تنازعے میں بدل سکتی ہے، اس تجزیے میں تائیوان کے ساتھ چین کے تصادم کو بھی تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے دوسرے منظر نامے کے طور پر جانچا گیا ہے۔
فارلی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی تائیوان کے دفاع میں مضبوط موقف اور خطرناک بیان بازی پر آمادگی ظاہر کرتی ہے کہ واشنگٹن حکام واقعی تائیوان پر ممکنہ چینی حملے کے امکان سے پریشان ہیں اور کسی نہ کسی طرح خود کو ایسی صورت حال کے لیے تیار کر رہے ہیں، اس تجزیے میں ترکی اور یونان کے درمیان فوجی تنازع کو تیسری جنگ عظیم شروع کرنے کا تیسرا منظرنامہ قرار دیا گیا ہے اور اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نیٹو کے رکن ہیں اور ایسی صورت حال میں شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کے اندر اختلاف رائے مزید تیز ہو جائے گا۔
اس تجزیے میں کوریائی جزیرہ نما میں بگڑتے ہوئے حالات کے ساتھ ساتھ چین اور بھارت کے درمیان تنازعات کوعالمی جنگ کے چوتھے اور پانچویں ممکنہ منظر نامے کے طور پر بیان کیا گیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران سیول اور پیانگ یانگ کے درمیان تنازعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے باقاعدہ میزائل تجربات (2022 تک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی تعداد 37 تک پہنچ چکی ہے) کے اشتعال انگیز اقدامات نے جنوبی کوریا کو زبانی اور جارحانہ ردعمل ظاہر کرنے پر اکسایا ہے۔
ساتھ ہی چین اور بھارت کی سرحدوں پر آئے دن لڑائیاں جاری ہیں،اگرچہ تقریباً غیر آباد پہاڑی علاقوں میں دونوں ممالک کے علاقوں کے چھوٹے علاقوں پر کنٹرول کا حقیقی خطرہ ابھی تک واضح نہیں ہے، نہ ہی بیجنگ اور نہ ہی دہلی اس تنازعے سے پیچھے ہٹے ہیں،خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ 27 اکتوبر 2022 کو جاری ہونے والی ریاستہائے متحدہ کی تازہ ترین قومی دفاعی حکمت عملی میں پانچ سالوں میں پہلی بار اس ملک کے اہم دشمنوں اور اتحادیوں کی فہرست جاری کی گئی، اس دستاویز میں چین کو اہم تزویراتی حریف اور روس کو شدید خطرہ قرار دیا گیا ہے جب کہ شمالی کوریا، ایران اور بین الاقوامی دہشت گردی اسی کے پس منظر میں چھپے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کی توجہ ان دو جوہری طاقتوں پر مرکوز ہے۔
دسمبر کے اوائل میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین میں فوجی تنازع روس اور نیٹو اتحاد کے درمیان مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ غلطیاں خوفناک حد تک آگے بڑھ سکتی ہیں،اس حوالے سے چند روز قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی یاد دہانی کرائی کہ مغربی ممالک جان بوجھ کر دنیا کے مختلف خطوں میں حالات کو مزید کشیدہ بنا رہے ہیں اور افراتفری کو بڑھا رہے ہیں،روسی رہنما کا خیال ہے کہ اس طرح مغربی سیاسی اشرافیہ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شیخ عزالدین القسام کی قبر کو مسمار کردیا جائے : بن گویر
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے
اگست
نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، رہائشیوں کا گھر خالی کرنے سے انکار
?️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اگرچہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے
اکتوبر
شہر مزار شریف میں دھماکہ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر کے
اگست
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
یوکرین جانتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ میں ہار گیا ہے: مدودف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے
فروری
امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا
?️ 18 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد
مئی
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی جرنیلوں
نومبر
موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے فوری اور اہم چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
دسمبر