یوکرین جنگ کے غیر متوقع منظرناموں کے بارے میں پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات

یوکرین

?️

سچ خبریں:امریکی میگزین نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ چار غیر متوقع منظرناموں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جو یوکرین میں جنگ کو متأثر کر سکتے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں امریکی فوجی دستاویزات کے لیک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کی جنگ کے حوالے سے چار غیر متوقع منظرناموں پر غور کیا ہے جن میں دونوں ممالک کے صدور کی اچانک موت بھی شامل ہے!

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے فروری میں یہ دستاویزات جمع کیں،یہ معلومات دیگر خفیہ دستاویزات کے مجموعے کے ساتھ، جو بنیادی طور پر یوکرین کی جنگ میں امریکی مداخلت سے متعلق ہیں، حال ہی میں آن لائن شائع کی گئی ہیں۔

ڈی آئی اے نے جن چار ممکنہ منظرناموں کو جنگ کا نتیجہ قرار دیا وہ یہ ہیں:
1۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی موت۔
2۔ روس کے صدر ولادیمیر یپوٹن کی موت۔
3۔ روسی مسلح افواج کے کمانڈر کی برطرفی۔
4۔ یوکرین کا کریملن پر حملہ ۔
امریکی دفاعی ادارے کا خیال ہے کہ کریملن پر یوکرین کا حملہ روس میں مکمل فوجی متحرک ہونے یا پیوٹن کی جانب سے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا باعث بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی فوجی منصوبہ سازوں کا خیال ہے کہ کیف اس طرح کی جرات مندانہ کارروائی سے پیوٹن کو جنگ کے حل کے لیے مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے

! نیویارک ٹائمز نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پینٹاگون کس منظر نامے کو زیادہ حقیقت پسندانہ یا زیادہ ممکن سمجھتا ہے اور نہ ہی اس نے پیوٹن یا زیلنسکی کی موت کے نتائج کو واضح کیا۔

درایں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ان معلومات کے افشاء ہونے کے بارے میں کہا کہ چونکہ امریکہ یوکرین کی جنگ کا ایک فریق ہے اور اس نے بنیادی طور پر ماسکو کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کر رکھی ہے، اس لیے اس کا اس طرح کی چالوں سے اپنے دشمن یعنی روس کو دھوکہ دینے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، ایک درجن خفیہ امریکی فوجی دستاویزات کے منظر عام پر آنے نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے،امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر ان دستاویزات کی صداقت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم پینٹاگون نے لیک ہونے کا ذریعہ تلاش کرنے کے لیے اپنی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال یوکرین کے نائب وزیر دفاع وولوڈیمیر ہیوریلوف نے بلیک سوان تھیوری جس کا مطلب ایک غیر متوقع واقعہ ہے جو سابقہ حسابات میں خلل ڈالتا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس کو اس طرح کے واقعے کا سامنا ہو سکتا ہے اور یہ واقعہ بالآخر یوکرین کی کامیابی کا باعث بنے گا،انہوں نے اس غیر متوقع واقعہ کی اپنی پیشین گوئی کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا، مثال کے طور پر پیوٹن کسی وجہ سے سیاسی یا جسمانی طور پر غائب ہو جائیں یا یہ ان کے قریبی حلقے سے کسی کے ساتھ ہوجائے، جبکہ ایسا ہو گا۔

مشہور خبریں۔

بیروت دھماکہ کیس میں یورپی تحریکوں کی براہ راست مداخلت

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی عدالتی اداروں نے لبنان کے

امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ

بھارت کا یوم آزادی برطانیہ اور یورپ میں کیسے منایا گیا؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے

جرمنی یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیج سکتا

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر برلن اپنے

کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2025کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ لبنانی

مزاحمتی محاذ کا اتحاد قائم رہا تو بن گورین ائرپورٹ پر کابل ائرپورٹ کا منظر دہرایا جائے گا!:عطوان

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے تل ابیب کو رسوا

پاکستان یوکرین سے ہتھیاروں کے بدلے کیا لے رہا ہے ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا انٹرسیپٹ کا تازہ ترین انکشاف یوکرین کی جنگ کے

صیہونی فوجی رہنماؤں کے سلسلہ وار استعفے؛ایرانی حملے کے آفٹرشاکس

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملوں اور ایرانی قونصل خانے پر حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے