یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے

یمن

?️

سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں یمن کے شہر الحدیدہ میں زوردار دھماکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں میں یمن میں اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی سیریز کے آغاز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے یمن میں 10 اہداف پر حملے کیے ہیں۔

صنعاء کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی، اسرائیلی اور برطانوی جارحین نے دارالحکومت صنعا شہر اور الحدیدہ، صعدہ اور ضمار کے صوبوں پر کئی حملے کیے ہیں۔

ایک امریکی فوجی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ہم نے بحری جہازوں، جنگی طیاروں اور آبدوزوں کی شرکت سے یمن میں متعدد ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ امریکی فوج نے یمن میں انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد اہداف پر حملے کیے اور یہ حملے لڑاکا طیاروں اور ٹوماہاک میزائلوں سے کیے گئے۔

این بی سی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی فوجوں کی مشترکہ کارروائی میں یمن میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

الجزیرہ کے رپورٹر نےعبس علاق، الحجہ صوبے اور مغربی یمن میں 4 اہداف پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنایا۔

ایک امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا ہے کہ یمنیوں کے خلاف حملوں میں ریڈار سائٹس، ڈرون پلیٹ فارمز، میزائلوں، نگرانی اور ساحلی گشت کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے

اسلام آباد انتظامیہ کا غزہ مارچ کی اجازت سے انکار، پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی مظالم کے

کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم

انصار اللہ کی تعز میں اہم پیش قدمی، عدن جانے والی آخری زمینی شاہراہ بھی منقطع

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز میں انصار اللہ کی اہم پیش قدمی،

کیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے

ایران کے خلاف جنگ کا عالمی میڈیا میں ردعمل؛ ٹرمپ پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا

یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں انتظامی، قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے