?️
سچ خبریں:صیہونی حکام کی جانب سے شائع شدہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں سالانہ 500 خودکشی کی کوششیں رجسٹر ہوتی ہیں جن میں سے 100 کا تعلق اس حکومت کی فوج سے ہے۔
صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر (صہیونی پارلیمنٹ) کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی حکومت ہر سال 500 خودکشیوں کا اندراج کرتی ہے جن میں سے 100 حکومت کی نوجوان نسل اور 15 سے 24 سال کی عمر کے درمیان ہیں، فلسطین ٹوڈے کے مطابق غیر جنگی حالات میں اسرائیلی فوج کی صفوں میں خودکشی اب بھی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے اور حالیہ برسوں میں یہ رجحان شدت اختیار کر گیا ہےجبکہ خودکشی کی اصل شرح اعلان کردہ اعداد و شمار سے زیادہ معلوم ہوتی ہے ، کیونکہ بعض صورتوں میں خودکشی کو تربیت کے دوران ایک حادثہ سمجھا جاتا ہے ، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی اصل تعداد پوشیدہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج میں خودکشی کی وجہ مختلف نفسیاتی ، سماجی اور معاشی وجوہات کی بنا پر مقبوضہ فلسطین میں اس رجحان کا پھیلاؤ ہے خاص طور پر جب سے بے روزگاری کی شرح اور غربت میں اضافہ ہوا ہے ،اس وجہ کو بھی صہیونی معاشرہ سے الگ نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔
فلسطین الیوم نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزارت صحت کےجاری کردہ سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2010 اور 2020 کے درمیان مقبوضہ میں تقریبا 5380 افراد نے خودکشی کی اگرچہ اس سے ان سب کی موت نہیں ہوئی۔
یادرہے کہ فلسطین میں ہر سال تقریبا 500افراد خودکشی کرتے ہیں جن میں سے 100 اسرائیلی فوجی اہلکار ہوتے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق خودکشی کی 80 فیصد کوششیں مردوں کے درمیان ہوتی ہیں اور 20 فیصد خواتین سے متعلق ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ خودکشی کرنے والوں میں ساٹھ فیصد ہائی اسکول کی عمر سے لے کر 26 سال کے افراد پر مشتمل ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ وزیر اعظم
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری
جولائی
ٹرمپ: امریکہ وینزویلا کے ضبط شدہ ٹینکروں کو روکے گا
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا: ہم اگلے اطلاع
دسمبر
7 اکتوبر کو ہانیبال پروٹوکول کا استعمال کیا گیا:سابق صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر جنگ یوآو گالانت نے پہلی بار اعتراف کیا
فروری
جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے
اکتوبر
تیونس کی خطرناک صورتحال
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی
ایکس پر متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے تصدیق کی ہے کہ
جنوری
ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے
مارچ