?️
سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں کچھ نکات کی وضاحت کرتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 75 سالہ سلمان رشدی مغربی نیویارک کے چوٹاکوا انسٹی ٹیوٹ میں آزادی اور تخلیقی صلاحیتوں پر تقریر کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ ہادی مطر نے اسٹیج پر پہنچ کر ہندوستانی نژاد مصنف جس نے اپنی کتاب کے "شیطانی آیات” نے مسلم دنیا کے غصے کو بھڑکا دیا تھا، پر چاقو سے حملہ کیا، شیطانی آیات لکھنے پر امام خمینی نے اسے مرتد قرار دیا اور قتل کا فتوی دیا۔
حملے کے بعد رشدی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں کئی گھنٹوں کی سرجری کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اسے کے ادبی سکریٹری اینڈریو ولی کے مطابق وہ بات کرنے سے قاصر ہے، ولی نے ایک ای میل میں کہا کہ رشدی کی ایک آنکھ اور بازو کے اعصاب سے محروم ہونے کا خدشہ ہے نیز اس کے جگر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں کچھ اہم معلومات درج ذیل ہیں:
۔ نام:ہادی مطر ،عمر:24 سال ۔
۔ اس کا تعلق فیئر ویو نیو جرسی سے ہے، تاہم این بی سی نیویارک نے اطلاع دی ہے کہ مطر کیلیفورنیا میں پیدا ہوا اور حال ہی میں نیو جرسی منتقل ہوا ہے۔
۔ جنوبی لبنان کے علاقے یارون کے میئر علی قاسم توحفا نے کہا کہ ہادی مطر لبنانی نژاد ہے، اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مطر امریکہ میں پیدا ہوا اور پرورش پائی لیکن اس کے والدین کا تعلق یارون، لبنان سے ہے۔
این بی سی نیویارک کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو مطر کے پاس ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی ملا ہے،نیویارک کی چوٹاکوا کاؤنٹی میں ایک پراسیکیوٹر نے کہا کہ مطر کو قتل کی کوشش کے الزامات کا سامنا ہے اور وہ حراست میں ہے، یاد رہے کہ ہادی مطر نے ہفتے کے روز عدالت میں بے قصور ہونے کی استدعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ اگرچہ مطر لبنانی نژاد ہے لیکن حزب اللہ کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ انہیں اس حملے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، اور وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حزب اللہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار
?️ 16 ستمبر 2023اٹک: (سچ خبریں) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سائفر کیس میں
ستمبر
ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
جنوری
صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی
جنوری
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک
اپریل
ایران کے جوہری معاملے کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے: روس
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے پرمسلسل بات چیت کر رہا
اپریل
پاکستان اور کویت کے مسائل حل ہوگئے: شاہ محمود قریشی
?️ 19 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) کافی عرصے سے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا
مارچ
نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے
مارچ
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
?️ 31 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت
مارچ