?️
سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن اور بعض عرب حکومتوں نے تل ابیب سے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان کے قریب آنے کی وجہ سے رفح میں فوجی آپریشن کو ملتوی کرے۔
اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کاروں اور فوجی اہلکاروں نے صیہونی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اپنے تازہ ترین تبصروں میں رمضان المبارک کے دوران رفح میں اسرائیلی فوجی کاروائیوں کو روکنے کے لیے امریکہ اور علاقائی ممالک کے دباؤ پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو رفح شہر پر صیہونی حملے کے بارے میں معلوم تھا؟
سرایا خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ صیہونی چینل 11 کے سیاسی امور کے رپورٹر عمیحائی اسٹین نے اس سلسلے میں کہا کہ امریکی حکومت نے گزشتہ دنوں قابضین کو ایک خط پہنچایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران رفح میں کوئی زمینی فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کئی عرب ممالک نے اسرائیل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں غزہ میں آپریشن نہ کرے ۔
صیہونی چینل 11 کے رپورٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رفح میں زمینی کارروائی رمضان سے پہلے شروع ہو جانی چاہیے، زور دے کر کہا کہ امریکیوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ تم کاروائی کر سکتے ہو، لیکن تمہیں اسے جلدی کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: رفح کی صورتحال کے بارے میں ہالینڈ کا بیان
گذشتہ رات صہیونی فوج نے رفح شہر کے مختلف علاقوں پر چالیس سے زائد حملے کیے اور کم از کم پندرہ گھروں پر بمباری کی۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے کل رات کے حملوں کو رفح اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر اسرائیل کے شدید ترین حملوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی آپشن نہیں
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:این بی سی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
نومبر
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا
?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں) امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں
مئی
افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم
ستمبر
ٹرمپ کے گھر سے میکرون کی نجی فائل کی دریافت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی
اگست
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
واٹس ایپ پر اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب
ستمبر