?️
سچ خبریں:تاریخ گواہی دے گی کہ صیہونی غاصب حکومت مغربی ممالک کی حمایت سے اور دنیا کی خاموشی کے سائے میں اس کا واحد خاص کام "بچوں کا قتل” رہا ہے اور رہے گا، تاہم یہ فلسطینی بچوں کا پاک خون ہے جو کئی دہائیوں بعد القدس کے پرچم کو سربلند رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ دنوں میں ایران کے دشمنوں نے وسیع پروپیگنڈہ اور میڈیا وار شروع کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران معصوم بچوں کو قتل کر رہا ہے جبکہ یہ ایک ایسا الزام ہے جس کی صیہونی غاصب حکومت سمیت تمام سفاک مغربی حکومتوں اور ان کے اتحادی زیادہ مستحق ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کی تاریخ گواہ ہے کہ اس قابض حکومت نے فلسطین پر کئی دہائیوں کے زمینی تسلط کے دوران بچوں کو قتل کرنے کے علاوہ کوئی خاص کام نہیں کیا،غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے بچوں کا قتل عام غزہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قبضے کے آغاز میں شروع ہوا تھا جو اب مزید گھناؤنے طریقوں سے جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رواں سال کے آغاز میں قابض فوج کے حملوں کے نتیجے میں 66 بچے شہید ہوئے، جب کہ میڈیا کے حلقے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں قبضے کے سالوں میں اسرائیلی غاصبوں کے ہاتھوں 2500 بچوں کی شہادت کی خبریں دیتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قابضین کی انتہا پسندی اور دہشت گردی میں اضافہ، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی قانونی اداروں کی غیر انسانی خاموشی اور مغربی ممالک کی حمایت نے بے گناہ فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کے جرائم کے تسلسل کی ایک مذموم تکون کو جنم دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی شام پر ترکی سے وابستہ ملیشیا کے راکٹ حملے
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں
جون
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
?️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
ستمبر
جہنم میں خوش آمدید
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج
اکتوبر
اسموگ کے تدارک کیلئے اسکول، کالجز ہفتے کو بند رکھنے کا حکم، ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کی تجویز
?️ 13 نومبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے
نومبر
اسرائیل کی ایرانی میزائل حملوں میں تباہ عسکری تنصیبات کی عکس بندی پر غیرملکی میڈیا کو دھمکیاں
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں
جون
سیاسی قیادت نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرامید
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی رہنماؤں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو
ستمبر
غزہ میں صیہونی حکومت کے کرائے کے فوجیوں کے لیے فلسطینی مزاحمت کی آخری تاریخ
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی مزاحمت کے سیکورٹی ادارے نے اعلان کیا کہ
دسمبر