🗓️
سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کی آمد ہفتہ کو دوپہر سے پہلے سعودی وفد کی آمد کے ساتھ مکمل ہو گئی۔
عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہونے والےسربراہی اجلاس کے وفود میں اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی ، سعودی عرب ، فرانس ، کویت ، اردن ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی شامل ہیں جبکہ مصر اور فرانس صدور کی سطح پر ، قطر امیر کی سطح پر ، متحدہ عرب امارات دبئی کے حکمران کی سطح پر ، کویت وزیر اعظم کی سطح پر ، اردن بادشاہ کی سطح پر اور اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی ، سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس میں شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم ، کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح اور حکمران محمد بن راشد المکتوم دبئی اور اماراتی وفد وہ رہنما تھے جن کا عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے استقبال کیا،حسین امیر عبداللہیان ، احمد چاوش اوگلو ، فیصل بن فرحان آل سعود ، ایران ، ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط اور نایف الحجرف کا بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد سربراہ اجلاس سے غیر حاضر افراد میں سے ایک ہیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بغداد آمد پر بشار الاسددعوت نہ دینے پر تنقید کی، عراقی حکومت نے کہا ہے کہ اس سمٹ کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا اور علاقائی کشیدگی اور اختلافات کو کم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بغداد سربراہی اجلاس ہفتہ کو شام کے صدر ، علاقے اور بیرونی بعض ممالک کی عدم موجودگی اور عراق کے پڑوسیوں کی موجودگی میں ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا اسرائیل کے ساتھ سیاسی گفتگو معطل کرنے کا اعلان
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ خارجہ
نومبر
بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ
جولائی
حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے
نومبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی سعودی حکومت پر تنقید
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں
اپریل
مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی
جولائی
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار
🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی
مارچ
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی