?️
سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت جیسے بیرونی عناصر کے وسیع دباؤ کے باوجود تہران اور دمشق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر متوقع اور غیر اعلانیہ دورہ کیا، اس سفر کے دوران انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شام کے صدر سے اہم گفتگو کی ،انہوں نے تہران میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں شامی عوام کی مزاحمت اور نظام اور بین الاقوامی جنگ میں فتح کو شام کے وقار میں اضافے کی بنیاد اور فخر قرار دیا، ایران کے صدر نے بھی بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کہا کہ شام کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
اس کے علاوہ بشار الاسد نے ایرانی قوم اور حکومت کے موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہید سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا راستہ صحیح اور اصولی راستہ ہے، جیسا کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہےکہ بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور شام کے درمیان اتحاد نہ صرف مضبوط ہے بلکہ روز بروز گہرا ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر
ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 10 جون 2024پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک
جون
ٹرمپ کے ٹک ٹاک کو جوائن کرنے کی وجوہات
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک
جون
خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی
?️ 28 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی
نومبر
ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر
مارچ
نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ
جون
فوجی افسران کےخلاف ٹوئٹ: سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی
نومبر
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر