کرچی {سچ خبریں} پاکستان کی سوپر اسٹار جاندار اداکاری اور خوبصورت آواز کے اتار چڑھاؤ کے باعث مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ماحرہ خان نے بتا دیا کہ درحقیقت پیار کیسا ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر فارسی شاعر حافظ کا ایک خوبصورت قول شیئر کیا ہے۔
حافظ نے تحریر کیا کہ ’زمین کو روشن کرنے کے باوجود سورج زمین سے یہ کبھی نہیں کہتا کہ تمہاری روشنی کا انحصار مجھ پر ہے، دیکھو، ایسی محبت سے کیا ہوتا ہے۔ پورا آسمان روشن ہو جاتا ہے‘۔
ماہرہ نے قول کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ محبت ایسی ہی ہونی چاہیے۔
قبل ازیں ماہرہ خان نے افریقہ کے جنگلوں میں گھر تلاش کر لیا تھا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر افریقی جنگلوں کی سیر کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں ماہرہ خان کو مقامی بچوں کے ساتھ گھلتے ملتے اور سیلفیاں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔