?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف ہے کہ ہر وقت پیچھا کرتے رہنے پر ہی انہوں نے تنگ آکر اپنے شوہر قیصر نظامانی کو کہا تھا کہ اگر وہ انہیں اتنی ہی پسند ہیں تو ان کا رشتہ مانگنے آئیں۔
فضیلہ قاضی نےحال ہی میں ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کا قصہ بھی بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوہر قیصر نطامانی سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ان دونوں کی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔
ان کے مطابق قیصر نظامانی نے سندھی جب کہ انہوں نے اردو ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، ان کی والدہ کو قیصر نظامانی بہت پسند تھے اور وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے وقت انہوں نے قیصر نظامانی کو بتایا کہ ان کی والدہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، وہ ان کے ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔
فضیلہ قاضی کے مطابق قیصر نظامانی آئے روز کبھی ان کے بھائیوں سے ملنے کے بہانے یا کسی اور بہانے سے انہیں دیکھنے گھر آجایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں تک قیصر نظامانی ہر اس شوٹنگ سیٹ پر بھی پہنچ جاتے تھے، جہاں ان کی شوٹنگ ہو رہی ہوتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار قیصر نظامانی انہیں کسی ڈرامے کی ریہرسل کے بعد گھر چھوڑنے آئے تو انہوں نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ فضیلہ قاضی کو گھر چھوڑنے گئے تھے۔
اداکارہ کے مطابق قیصر نظامانی کے ہر شوٹنگ سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آنے سے تنگ آکر انہوں نے انہیں رشتہ بھیجنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہونے والے شوہر کو بتایا کہ انہیں یہ سب کچھ اچھا نہیں لگتا، اگر انہیں وہ اتنی ہی پسند ہیں تو ان کے گھر رشتہ بھیجیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بات پر قیصر نظامانی راضی ہوگئے اور انہیں امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ قیصر نظامانی تو فوری طور پر شادی کے لیے رضامند ہوگئے لیکن ان کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں ہوئے اور ان کی شادی ہونے کافی وقت لگا۔
ان سے قبل قیصر نظامانی بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے اور فضیلہ قاضی کے خاندان والے ایک دوسرے کے سیاسی دشمن تھے، اس لیے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی تھی لیکن چند سال کی کوششوں کے بعد ان کی شادی ہوگئی۔
دونوں اداکاروں کا شمار شوبز کی مقبول اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کے بچے بھی ہیں اور ان کے بڑے بیٹے نے بھی شادی کرلی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی
دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا
ستمبر
60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات
جولائی
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندی پر ’یو ٹرن‘ لے لیا
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بظاہر
دسمبر
افغانستان میں دس لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار: یونیسیف
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: صندوق اطفال اقوام متحدہ (یونیسف) نے انتباہ کیا ہے کہ
اگست
ایل ڈی اے میں پیپر لیس سسٹم لانے اور یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ
?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں پیپر لیس
اپریل
میکرون کا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی ترجیح پر زور
?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب
ستمبر
عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے
?️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی
فروری