ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی پہلی بار ہانیہ عامر کے ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت ہانیہ عامر سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ خوبصورت بھی ہیں اور وہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں عام طور پر بعض اداکاروں کو خوبصورتی کی بنیاد پر بھی کام مل جاتا تھا لیکن اب ہر کسی کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر مواقع ملتے ہیں اور ان کے خیال میں ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔

فہد مصطفیٰ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ خوبصورتی اور ذہانت کا حسین امتزاج ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کافی عرصے سے ہانیہ عامر کو کہتے آ رہے تھے کہ وہ بڑی ہوجائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے اور اب اداکارہ بڑی ہو چکی ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے مطابق اگر وہ پہلے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرتے تو بہت بڑا فرق ہوتا، اب وہ ان کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ اب وہ اور ہانیہ عامر کچھ کر رہے ہیں، جلد ہی وہ ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کسی فلم میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وہ اور ہانیہ عامر کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ مذکورہ معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے لیکن دونوں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ ان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے یا پھر وہ ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

یمن کی سعودی عرب کو دھمکی

🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو

عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے

وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات وزیراعظم کے لیے درد سر بن گئے۔

🗓️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف

وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے

🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2

پارٹی کے جن رہنماؤں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے طلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے۔

🗓️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی

ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی

🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین

عراقی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات

🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیراعظم آئندہ اپریل میں امریکی حکام سے ملاقات کے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ریلیف اقدامات کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی منظوری

🗓️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تباہ کن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے