?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کیے جانے والے تمام پروجیکٹس میں سے صرف 20 فیصد مزہ آیا ورنہ زیادہ تر پروجیکٹس پیسہ کمانے کے لیے کیے۔
نبیل ظفر نے سما ٹی وی کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی۔
نبیل ظفر پاکستان کے نامور اداکار اور لکھاری ہیں، وہ کامیڈی شو ’بلبلے‘ میں اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
بطور اداکار وہ پاکستانی ڈراموں پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے موجودہ ٹرینڈ سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ڈرامے کا کینوس چھوٹا ہو گیا ہے، تاہم ماضی کے مقابلے موجودہ ڈراموں میں بہت فرق آیا ہے۔
نبیل ظفر کہتے ہیں کہ ریٹنگ کے لیے ہر آدمی کو لگتا ہے کہ عورت کو رلایا جائے، اس سے ریٹنگ آئے گی، عورت کو ہی ولن اور عورت کو ہی ہیرو بنا دیا جائے۔
اداکار نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ایسا کام بھی ہونا چاہیے لیکن اب سارے ڈرامے ایک ہی نوعیت کے ہوتے جارہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اشفاق احمد کے ایسے ڈرامے کیے ہوئے ہیں جن کے ڈراموں کا دورانیہ 40 منٹ پر محیط تھا لیکن وہ مکمل طور پر تھیسس (thesis) تھے، جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ درس گاہوں میں پڑھائے جانے چاہیے جن کا تعلق ادب سے تھا۔
نبیل ظفر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت سے پروجیکٹس صرف اپنے گھر کو کا چولہا جلانے کے لیے کیے تھے۔
پروگرام کے دوران اداکار سے سوال ہوا کہ کبھی کوئی پروجیکٹ چھوڑنے پر افسوس ہوا؟ جس پر نبیل ظفر نے جواب دیا کہ نہیں! مجھے پروجیکٹس کرنے پر بہت بار افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے بہت سے پروجیکٹس اپنے گھر کا چولہا جلانے اور پیسوں کے لیے کیے ہیں۔
نبیل ظفر کہتے ہیں کہ اپنے کیریئر میں کیے جانے والے تمام پروجیکٹس میں سے صرف 20 فیصد مزہ آیا ورنہ زیادہ تر پروجیکٹس پیسہ کمانے کے لیے کیے۔


مشہور خبریں۔
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،
مئی
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے
?️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی
مئی
دانشوری کی آڑ میں جاسوسی
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: چین میں جاسوسی کے الزام میں 2019 میں گرفتار ہونے
فروری
تل ابیب پر راکٹ لگتے ہیں،تا ہم جنرل سلیمانی کو سلام کرتے ہیں؛عرب دنیا میں ٹرینڈ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:عرب سوشل میڈیا صارفین نے فلسطین سلیمانی کا شکر گزار ہے
اگست
نیٹو کا مشرقی یورپ میں مستقل فوجی اڈے قائم قائم کرنے پرغور
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:نیٹو کےسکریٹری جنرل نے روس کے ساتھ ملحقہ مشرقی یورپی سرحد
اپریل
مغربی پابندیوں نے خوراک کی عالمی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے: مدودف
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون