?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی زندگی پر بات کرکے لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرنا چاہتی لیکن شوبز انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جو اپنی طلاق پر بات کرکے اسپاٹ لائٹ میں آتے ہیں۔
حال ہی میں ایف ایچ ایم کو دیے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اپنے گھر میں اگر طلاق ہوجائے تو وہ بتاتے تک نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ ایسے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق کے بارے میں انہیں بہت دیر بعد معلوم ہوا کیونکہ انہوں نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اب تو ہر کوئی سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی وجوہات اور ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ بتارہے ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔
نوین وقار نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں سوشل میڈیا پر نہیں کیں اور نہ وہ کبھی کریں گی، اداکارہ نے کہا کہ ان کےوالدین نے انہیں اپنے گھر کی باتیں گھر تک محدود رکھنے کی تربیت دی ہے کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو اصل بات کے غلط مطلب نکالے جائیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے لوگ طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن انہیں ایسی توجہ نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے کام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بننا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی طلاق کو 7 سال گزر گئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات نہیں کی، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان
اپریل
سعودی ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کا فروغ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل
دسمبر
اسرائیل ایک درخت کی مانند ہے جو اندر سے بوسیدہ ہے
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی مصنف اور تجزیہ کار روجیل ایلور کے لکھے گئے
اکتوبر
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال
?️ 7 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور
مارچ