?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار وارث بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ 15 سال میں پسوڑی کے علاوہ ایک بھی اوریجنل گانا نہیں بنا، باقی تمام گانے پرانے ہیں یا کسی کی کاپی ہیں۔
وارث بیگ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر سمیت کوک اسٹوڈیو پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ آج تک انہیں کوک اسٹوڈیو میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی، کیوں کہ اسٹوڈیو والے جانتے ہیں کہ میں کاپی گانے نہیں گائوں گا۔
ان کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ 15 سال کے دوران پرانے گانے کو نئے انداز میں پیش کیا گیا یا پھر دوسرے ممالک اور زبان کے گانوں کو دوسری زبانوں اور موسیقی کے ملاکر پیش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کے تمام کلاسیکل گانے پرانے یا کسی اور ملک کے ہیں جب کہ بہت زیادہ گانے پرانے گانوں کی کاپی ہیں، اوریجنل گانے تیار نہیں کیے جاتے۔
ایک سوال کے جواب میں وارث بیگ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 15 سال میں کوک اسٹوڈیو میں صرف علی سیٹھی کا گانا پسوڑی اوریجنل ہے، باقی تمام گانے یا تو پرانے ہیں یا پھر دوسرے گانوں کی کاپی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو والے جتنے پیسے مارکیٹگ پر لگاتے ہیں، اتنے پیسے کسی گلوکار کو دیں تو وہ نیا اوریجنل گانا تیار کرے گا جو کئی سال تک لوگوں کو یاد رہے گا۔
انہوں نے دلیل دی کہ لوگوں کو ان کے 30 سال پرانے گانے بھی یاد ہیں لیکن کوک اسٹوڈیو کے گانے یاد نہیں اور کوک اسٹوڈیو کے وہی گانے لوگوں کو یاد ہے جو پرانے گانے ہیں یا پھر دوسرے مقبول گانوں کی کاپی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وارث بیگ نے بتایا کہ تقریبا 15 سال سے انہوں نے کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کیا، کیوں کہ انہوں نے موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرکے کاروبار پر توجہ دے دی ہے۔
ان کے مطابق انہوں نے کئی سال قبل ہی میوزک کنسرٹس کرنا چھوڑ دیے تھے اور اپنے کاروبار پر توجہ دینا شروع کردی تھی، اسی طرح انہوں نے 15 سال سے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے
اگست
وزیراعظم کا "کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام ” کے دائرۂ کارکو بڑھانے کا اعلان
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے
اگست
امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات
جون
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم نسل کشی کر رہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت
نومبر
بائیڈن کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا ارادہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سرکردہ
جولائی
کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
?️ 10 نومبر 2025کیا ٹرمپ کو پھر سے مادورو کو ہٹانے کا خیال آیا ہے؟
نومبر
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل
اکتوبر
وینزویلا کے ساتھ امریکی مذاکرات ٹوٹنے کے اسباب
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے گزارش کیا
اکتوبر