کمزور کردارکی وجہ سے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام سے انکار کیا، سونیا حسین

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ عائزہ خان سے قبل 2020 کے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار کی انہیں پیش کش ہوئی تھی مگر کمزور کردار کی وجہ سے انہوں نے کام سے انکار کیا تھا۔

میرے پاس تم ہو کو 2019 کے اختتام پر نشر کیا گیا تھا جو 2020 کے آغاز تک نشر ہوتا رہا اور مذکورہ ڈرامے نے ٹی وی کے کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان نے مہوش نامی ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو کہ امیر اور شادی شدہ مرد کی وجہ سے اپنے غریب شوہر اور بچے کو چھوڑ دیتی ہیں۔

ڈرامے کو اس کی کہانی اور اس میں شامل’ دو ٹکے کی عورت’ جیسے مکالمے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم اس کے باوجود اس نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے اور یہ ٹی وی کی تاریخ کا مقبول ترین ڈراما بھی بنا۔

ڈرامے کے نشر ہونے کے دو سال بعد اب سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ عائزہ خان سے قبل انہیں مہوش کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سونیا حسین حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے شو فورتھ امپائر میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے ایک سیگمنٹ میں بتایا کہ کسی بھی شوبز شخصیت کو اپنی ہی انڈسٹری کی شخصیت سے شادی نہیں کرنی چاہئیے، کیوں کہ ایک وقت میں ایک ہی گھر میں ایک اسٹار ہو تو اچھا لگتا ہے۔

اسی سیگمنٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی مرد شوبز اداکاروں میں سب سے زیادہ میک اپ عمران عباس کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ ٹچ بٹن میں پیسوں سمیت دیگر جو بھی تنازعات تھے، حل ہوگئے اور انہیں جتنے پیسے ملنے تھے، انہیں اس سے زیادہ پیسے دیے گئے۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ انہیں متعدد اداکاراؤں اور خصوصی طور پر بولی وڈ خواتین کی ہم شکل قرار دیتے ہیں جب کہ ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ انہیں پریانکا چوپڑا کا ہم شکل قرار دیتے ہیں، تاہم انہیں دیگر اداکارائوں جیسا بھی قرار دیا جاتتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ہونے والے شوہر یا مرد حضرات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے یا مرد کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ہر بات کہہ سکے، وہ بہادر ہو، اس میں مرد والی خوبیاں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں وہ محنت کش شخص سے شادی کریں گی، چاہے پھر وہ امیر ہو یا غریب ہو، لیکن سست شخص سے شادی کرنا پسند نہیں کریں گی۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ مرد کو وفادار اور سچا ہونا چاہیے، عام طور پر مرد بہک جاتے ہیں اور وہ ادھر ادھر دیکھنے لگتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں انہیں کاسٹ کیے جانے کی پیش کش سے متعلق انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہا، البتہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے خود ہی انکشاف کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں مہوش کے مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے کردار کو کمزور اور غیر اہم سمجھ کر کام سے انکار کردیا تھا۔

سونیا حسین نے اعتراف کیا کہ تاہم عائزہ خان کی جانب سے شاندار اداکاری کرنے پر مہوش کا کردار جان دار اور منفرد بھی دکھائی دیا۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک ڈرامے میں انہوں نے ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جو پیسوں کی خاطر اپنے شوہر کو ہی فروخت کردیتی ہیں، کیوں کہ اس کردار میں انہیں ایسا لگا کہ شاید ان کا شوہر پیسوں کے باوجود دوسری عورت کی طرح نہیں دیکھے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے دولت تو حاصل کرلی لیکن شوہر کو کھو دیا۔

اسی بات پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مرد کہاں ایک جگہ ٹکتے ہیں، وہ ضرور بہک جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2020 کے ڈرامے محبت تجھے الوداع میں ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر اداکار زاہد احمد کی امیر خاتون منشا پاشا سے شادی کروا دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل

?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

?️ 22 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن

امریکہ کے ساتھ روس کے تعلقات بحران ہیں: پیوٹن

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے

حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ

صہیونی ماہرین نے اسرائیل کے معاشی حالات کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتباہات

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا

?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا ؟

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے کہا ہے

ٹرمپ کا دورہ چین کا اصلی مقصد کیا ہے ؟

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے