کرینہ، امیتابھ کو  بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟

کرینہ، امیتابھ کو  بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور امیتابھ بچن کو بہت برا آدمہ سمجھتی تھیں جب فلم کی شوٹنگ میں انہوں نے کرینہ کے باپ کو ان کے سامنے پیٹا تھا، امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں کبھی خوشی کبھی غم، دیو اور ستیاگراہ شامل ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بالی وڈ میں بیبو کہلائے جانے والی کرینہ کپور کے پاؤں دھوئے تھے؟بھارتی میڈیا پر ماضی کا ایک قصہ  زیرِ گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کرینہ امیتابھ کو بہت برا آدمی سمجھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 1983 کا ہے جن دنوں بالی وڈ فلم ‘پکار ‘کی عکسبندی ہورہی تھی، پکار میں امیتابھ کے ہمراہ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے اداکاری کی تھی، امتیابھ نے خود بتایا تھا کہ کرینہ شوٹنگ دیکھنے پکار کے سیٹ پر پہنچیں اور  شوٹنگ کے دوران ایک سین ایسا آیا جب میں رندھیر کپور کو بری طرح پیٹ رہا تھا۔امیتابھ بچن کے مطابق ننھی کرینہ کو اُس وقت یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ شوٹنگ کے درمیان ہی مٹی پر ننگے پاؤں بھاگتی ہوئی آئیں اور والد سے لپٹ گئیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ کرینہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بے حد پریشان دکھائی دے رہی تھیں، میں نے پھر کرینہ کو اپنے پاس بٹھایا اور مٹی لگے پاؤں کو پانی سے دھویا، ساتھ ہی سمجھایا کہ یہ صرف فلم ہے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ‘کبھی خوشی کبھی غم’ ، ‘دیو’ اور ‘ستیاگراہ’ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی مدد سے پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی

واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

پیرس میں یوم مزدور پر پرتشدد مظاہرے

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:پیرس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے مظاہرے درجنوں

الکاظمی کے دورہ تہران کے اہم موضوعات کیا تھے؟

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے میڈیا آفس نے

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم  سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات

?️ 8 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور

کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے

2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے