?️
ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور امیتابھ بچن کو بہت برا آدمہ سمجھتی تھیں جب فلم کی شوٹنگ میں انہوں نے کرینہ کے باپ کو ان کے سامنے پیٹا تھا، امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں کبھی خوشی کبھی غم، دیو اور ستیاگراہ شامل ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بالی وڈ میں بیبو کہلائے جانے والی کرینہ کپور کے پاؤں دھوئے تھے؟بھارتی میڈیا پر ماضی کا ایک قصہ زیرِ گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کرینہ امیتابھ کو بہت برا آدمی سمجھتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 1983 کا ہے جن دنوں بالی وڈ فلم ‘پکار ‘کی عکسبندی ہورہی تھی، پکار میں امیتابھ کے ہمراہ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے اداکاری کی تھی، امتیابھ نے خود بتایا تھا کہ کرینہ شوٹنگ دیکھنے پکار کے سیٹ پر پہنچیں اور شوٹنگ کے دوران ایک سین ایسا آیا جب میں رندھیر کپور کو بری طرح پیٹ رہا تھا۔امیتابھ بچن کے مطابق ننھی کرینہ کو اُس وقت یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ شوٹنگ کے درمیان ہی مٹی پر ننگے پاؤں بھاگتی ہوئی آئیں اور والد سے لپٹ گئیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ کرینہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بے حد پریشان دکھائی دے رہی تھیں، میں نے پھر کرینہ کو اپنے پاس بٹھایا اور مٹی لگے پاؤں کو پانی سے دھویا، ساتھ ہی سمجھایا کہ یہ صرف فلم ہے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ‘کبھی خوشی کبھی غم’ ، ‘دیو’ اور ‘ستیاگراہ’ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے:حماس
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے میں
جنوری
ٹی ایل پی پر لگی پابندیوں کے بارے میں وزیر اعظم نے موقف واضح کر دیا
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی
اپریل
نصف سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کول پاور پروجیکٹس میں موصول ہوئی
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 50 فیصد سے زائد براہ راست
دسمبر
عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اگست
ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے
اپریل
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر
اگلی قسط کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی
دسمبر
دوسرے لبنانی وزیر نے یمنی جنگ پر تنقید کی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن حزب اللہ کی
دسمبر