?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل جب ان کی ملاقات بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر سے ہوئی تو انہوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کہاں سے ہیں؟
ثروت گیلانی نے ڈان نیوز کے سلیبرٹی شو آپ کی کہانی میں شوہر کے ہمراہ شرکت کی، جس کا پرومو وائرل ہوگیا۔
ثروت گیلانی کا شو عید الفطر کے موقع پر ڈان نیوز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
پروگرام کے جاری کیے گئے پرومو کی وائرل ویڈیو میں میزبان نے جب ثروت گیلانی سے کرن جوہر سے ملاقات کا تجربہ پوچھا تو انہوں نے پوری کہانی بتادی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی کرن جوہر کے مداح رہی ہیں، وہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی تھیں، وہ ان کی ایسی مداح ہیں، جیسے دوسرے لوگ ان کے مداح ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کے ہمراہ چھٹیاں منانے روم گئے تھے، جب انہوں نے اچانک کرن جوہر کو دیکھا اور دونوں میاں اور بیوی حیران رہ گئے۔
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ کرن جوہر کو دیکھ کر اس طرح خوش ہوئیں، جیسے ان کے مداح انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں پہلے تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ انہوں نے ایئرپورٹ پر کرن جوہر کو دیکھا، پھر انہوں نے شوہر فہد مرزا سے تصدیق کروائی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے کرن جوہر کو ساتھ تصویر کھچوانے کے لیے کہا، جس پر بھارتی فلم ساز نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں سے ہیں؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرن جوہر کو بتایا کہ وہ پاکستان سے ہیں۔
ثروت گیلانی کی ویڈیو وائرل ہونے اور ان کی جانب سے کرن جوہر کے حوالے سے باتیں کرنے پر انہیں بعض صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
خیال رہے کہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے جنوری 2020 میں کورونا سے قبل کرن جوہر سے یورپی ملک اٹلی کے شہر روم کے ایئرپورٹ پر ملاقات کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے معاملات کو حل کیا جائے گا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان سرحد
جنوری
وزیراعظم آج ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید
فروری
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں
?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
ستمبر
چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘
اپریل
روس کے پچھواڑے میں امریکہ کا نیا کھیل؛ وسطی ایشیا کے نایاب وسائل کے لیے واشنگٹن کا لالچ
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ہونے والے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے
نومبر
مشرقی یوکرین کے 90 فیصد لوگ روس میں شامل ہونے کے خواہاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مشرقی یوکریں میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا
ستمبر
غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے امریکی سینیٹر برایان
جولائی