?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹول 2025 کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں دنیا بھر کے 102 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد فنکار شرکت کریں گے۔
ان کے مطابق فیسٹیول چار مہینے قبل ہونا تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، یوم آزادی کی تقریبات اور مون سون بارشوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
تفصیلات دیتے ہوئے محمد احمد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ سال یہ پروگرام 38 روز تک چلا اور 44 ممالک کے فنکاروں کو پاکستان لایا گیا، اسی طرز پر اس سال 102 ممالک سے دنیا کے ہر خطے سے فنکاروں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول 30 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں 31 افریقی، 30 ایشیائی، 26 یورپی اور باقی ممالک کے فنکار شرکت کریں گے، یہ ایک تاریخی تقریب ہوگی۔
گزشتہ سال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ثقافتی میلہ تھا، جس کے لیے سندھ حکومت نے تعاون کیا۔
محمد احم شاہ نے بتایا کہ اس بار 20 ممالک کے مصور اور مجسمہ ساز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فلموں، موسیقی، تھیٹر اور رقص کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں بھارت کے فنکاروں کی شرکت کے سوال پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کا ارادہ تھا کہ بھارتی فنکاروں کو مدعو کیا جائے، اس وقت تک بھارت نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت کے فنکار یہاں پرفارم کریں گے لیکن اس کے لیے بھارتی حکومت کو سبق سیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر نامزد استاد راحت فتح علی خان نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اس لیے وہ اس تقریب سے وابستہ ہونے کے مستحق ہیں، وہ تہوار کے آخری دن یعنی 7 دسمبر کو پرفارم کریں گے۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ اس فیسٹیول کا حصہ بننے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں اور اس کے لیے سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اظہار تشویش
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس
مئی
صیہونی جنگجوؤں کا مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے پر حملہ
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح
فروری
قاہرہ اجلاس سے غزہ پر پھر بمباری!
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدرنے کہا کہ ہم نے رفح کراسنگ بند نہیں
اکتوبر
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
امریکا، مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 12 اپریل 2021(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر کے حل میں اگر سب سے بڑی کوئی
اپریل
امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا
?️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی دارالحکومت کے ایک ریسٹوران میں مسلح فرد نے
جولائی
ہائیکورٹ ججز کے الزامات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر
اپریل
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر