?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد جلد ہی اپنے کام پر واپسی کرنے جا رہی ہیں اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں اس حوالے سے کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے تقریباً تمام فلمسازوں نے اپنی پروڈکشنز روک دی تھیں کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔تاہم، اب کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام فلموں کی عکس بندی جو کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر روکی گئی تھی اس مہینے کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں
اکتوبر
’بریفنگ سے کام نہیں چلے گا‘ جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا
?️ 6 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر
مئی
صنعاء میں اسرائیلی حملے ناکام ہوگئے:یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ
?️ 29 اگست 2025 صنعاء میں اسرائیلی حملے ناکام ہوگئے:یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ یمن
اگست
یکجہتی اور مشترکہ مقصد کے ساتھ نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک صنفی خلا کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر
ستمبر
جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے
دسمبر
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے
جون
برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ
اکتوبر
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست