?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کبھی کسی لڑکی سے نمبر مانگا اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کیا۔
جاوید شیخ نے حال ہی میں ’اشنا شاہ‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اور زینت منگی کی طلاق کی وجہ سے ان کے بچوں شہزاد اور مومل شیخ نے کچھ مشکلات بھی دیکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ طلاق کے وقت ان کےبچے کافی چھوٹے تھے اور طلاق کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی۔
جاوید شیخ کے مطابق والدین کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے ان کے بچوں نے کچھ مشکل وقت بھی دیکھا اور مشکلات بھی برداشت کیں لیکن بعد میں ان کی بہن اور بھائیوں کے بچوں نے ان کے بچوں کا ساتھ دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تو ان کی بہن اور بھائیوں کے بچے ان کے بچوں کے پاس آکر وقت گزارتے تھے، جس سے ان کے بچوں کو کافی مدد ملی۔
سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شادیوں کے وقت انہوں نے بطور والد اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کے بچوں کی شادیاں ہونے تھیں، تب انہیں بیٹی مومل شیخ نے گھر واپس آنے کا کہا اور انہوں نے دونوں بچوں کی شادیاں خود کروائیں۔
اداکار کے مطابق انہوں نے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ کی شادیاں کرواکر بطور والد ذمہ داریاں ادا کیں اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ وہ کسی فرد کے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ حقوق اللہ سمیت حقوق العباد کا بھی بڑا خیال رکھتے ہیں، وہ مذہبی شخص ہیں اور وہ راتوں کو تہجد بھی پڑھتے ہیں۔
جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان پر بہت ساری خواتین فدا رہیں، بطور اداکار خواتین ان سے محبت کرتی رہیں اور ان کے پاس بہت سارے قصے ہیں لیکن وہ بتانا مناسب نہیں سمجھتے۔
اسی دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ان پر کافی ساری لڑکیاں فدا رہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ نہیں ماری اور کسی سے کبھی نمبر مانگا اور نہ کسی سے فلرٹ کیا۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل فلم ساز سید نور نے بتایا تھا کہ ماضی میں ان کے، جاوید شیخ اور اداکار شاہد کے درمیان لڑکیاں پھنسانے کا مقابلہ رہتا تھا اور جاوید شیخ لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔


مشہور خبریں۔
ہیروشیما کے 80 سال بعد؛ امریکہ اب بھی دنیا کا نمبر ایک جوہری خطرہ ہے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ہیروشیما اور ناگاساکی کے بم دھماکوں کی 80 ویں برسی
اگست
ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج نے انتظامات سنبھال لئے
?️ 24 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی
اپریل
صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا، عمران خان
?️ 3 ستمبر 2022بہاولپور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
سینٹکام کی آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کی کوشش
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینٹکام نے آبنائے ہرمز میں حالیہ فوجی کارروائی کو مبینہ
اگست
امریکہ، زلنسکی کی سیاسی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے:برطانوی اخبار
?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے
نومبر
ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک
اپریل
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی گرفتار
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون
ستمبر
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر