?️
کراچی: (سچ خبریں) اگر آپ اداکار زاہد احمد کو اپنی ٹی وی اسکرین پر بے حد یاد کررہے ہیں تو انتظار ختم ہوا کیونکہ اس عید پر کامیڈی ڈراما سیریز طلاقیں 101 میں زاہد احمد غیر روایتی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔
زاہد احمد نے انسٹاگرام پر سیریز کا پوسٹر اور ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ زاہد احمد عرف رستم کاواس جی ایک نئی کامیڈی ڈرامے میں کردار ادا کررہے جہاں وہ شادی کے بعد جوڑے میں ہونے والی لڑائیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طلاق کی نشاندہی کریں گے’۔
اس سیریز میں معاشرے میں بڑھتی طلاق کی شرح ، میاں بیوی میں پڑتی دڑاریں اور ہونے والے جھگڑوں کے موضوع کو اٹھا یا گیا ہے۔
ٹریلر کا آغاز زاہد احمد ڈائیلاگ سے شروع ہوتا ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ رشتے، انسان کی آنے والی زندگی میں انہی سے سکھ ملتا اور انہی سے دکھ ملتا ہے’۔
جس کے بعد ٹریلر میں مختلف شادی شدہ جوڑوں کے ڈائیلاگز دکھائے گئے ہیں جہاں جوڑا ایک دوسرے کو کہتا ہے کہ ’میں تمہیں اب مزید برداشت نہیں کرسکتا‘، ’شادی کے بعد ساری عورتیں ایک جیسی ہوجاتی ہیں‘، ’مرد کی ذات ہی ایسی ہے‘، مرد اور صابن میں کوئی فرق نہیں، کبھی بھی پھسل جاتے ہیں’، مرد اور عورت کی لڑائی، دو الگ مخلوقوں کی لڑائی ہے’۔
بعدازاں زاہد احمد کہتے ہیں کہ ’شادی کا رشتہ خاص طور سے ایک کے لئے یا دونوں کے لیے زہر بن جاتا ہے، شک ایسی چیز ہے جو اگر رشتے کی درمیان آجائے تو مضبوط سے مضبوط تر رشتے کو کمزور کردیتا ہے ’۔
سیریز میں اداکار کہتے ہیں کہ ’دو لوگ شادی کرتے ہیں، ساتھ رہتے ہیں، ساتھ بچے بھی پیدا کرتے ہیں، پہلا، دوسرا اور پھر کہاں سے آگیا تیسرا جس کی باتوں میں آجاتے ہو؟ ’۔
یاد رہے کہ سیریز طلاقیں101 کا پریمیئر گرین انٹرٹینمنٹ پر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز اپریل میں ہوگا۔
سیریز کی کاسٹ میں وین وقار، انوشے عباسی، اسامہ خان، زوباب رانا، فارس خالد، یاسر نواز اور ثنا عسکری بھی شامل ہیں۔
گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا ۔
زاہد احمد ٹی وی اسکرین پر اکثر مخصوص کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل ڈرامے عشق زہے نصیب میں منفرد کردار ادا کیا تھا جس میں ان کو پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔ طلال چوہدری
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا
نومبر
سید حسن نصر اللہ کرشماتی قیادت اور اثرانداز کمانڈر
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: حسن نصر اللہ تقریباً 30 سال سے لبنان میں حزب
فروری
افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
مارچ
مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400
مئی
ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں
مئی
پابندیوں نے روس کے جدید ہتھیاروں کی پیداوار روکی: نیٹو
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے
ستمبر
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
صعدہ میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 65 ہلاک اور 112 زخمی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح صعدہ صوبے کی ایک جیل پر بمباری یمن
جنوری