?️
کراچی: (سچ خبریں) ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے مداح کو صحیفہ جبار نے کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ ڈپریشن کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ انسان کھانا، پینا، نہانا اور کپڑے بدلنا بھول جائے۔
صحیفہ جبار نے جون اور ستمبر 2023 میں سوشل میڈیا پوسٹس میں کھل کر ڈپریشن پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ اس قدر ذہنی مسائل کا شکار ہوگئی تھیں کہ وہ اپنی موت کی تمنا کرتی تھیں۔
اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں اپنے انسٓٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد جہاں ان کی تعریفیں کی گئیں، وہیں بعض افراد نے انہیں یاد دلایا کہ کچھ عرصہ قبل تو وہ ڈپریشن کی باتیں کر رہی تھیں، اب کیا ہوا؟
ایک صارف نے ان کی بولڈ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کی تھیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں، بعد ازاں انہوں نے شوہر سے رومانس کی پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کیں۔
صارف نے مزید لکھا کہ اس کے بعد اداکارہ نے دوستوں کے ساتھ انجوائے کرنے اور باہر گھومنے کی پوسٹس شیئر کیں اور اب وہ عوامی مقامات پر انتہائی بولڈ لباس پہن کر سامنے آئی ہیں، ان کے ڈرامے ختم نہیں ہوتے۔
اداکارہ نے مذکورہ کمنٹ کرنے والے شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں ڈپریشن ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کھانا، پینا، نہانا اور کپڑے بدلنا چھوڑ دے۔
صحیفہ جبار نے لکھا کہ ڈپریشن کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نوکری نہ کریں، وہ شوہر کے سامنے روتی رہیں اور اس کے سامنے اذیت میں رہ کر اسے دکھائیں کہ انہیں ڈپریشن ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ڈپریشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ نہا، دھوکے صاف کپڑے نہ پہنیں اور گندے کپڑوں میں نماز پڑھیں۔
صحیفہ جبار نے کمنٹ کرنے والے بیوقوف قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نکل جانے کو کہا۔
مشہور خبریں۔
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
ہتک عزت کیس: توشہ خانہ، فارن فنڈنگ دونوں لیگل ہیں، عمران خان کا وکلا سے مکالمہ
?️ 11 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانم میموریل
فروری
عراقی فوج کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی
دسمبر
ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ؛ پیشگوئیاں اور ایران کا ممکنہ ردعمل
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:آخرکار اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں براہِ
اکتوبر
بائیڈن کا سعودی عرب کو لوٹنے کا نیا انداز؛ایک تیر دو شکار
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اس سے قطع نظر کہ ریاض اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی
فروری
یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا
جون
خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج
جون
الکیشن میں ہماری عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جولائی